ہوم » نیوز » No Category

تیج پرتاپ نے لیا گھڑسواری کا مزہ، وزیر موصوف کے لئے لائے گئے بی ایم پی سے گھوڑے

پٹنہ : بہار کے وزیر صحت اور آر جے دی سپریمو لالو پرساد یادو کے بیٹے تیج پرتاپ یادو گھڑ سواری کے کافی شوقین ہیں۔ بچپن سے ہی گھڑ سواری کے شوقین تیج پرتاپ جمعہ کو کرسمس کی چھٹی کے دن ہارس رائیڈنگ کرتے نظر آئے۔

  • ETV
  • Last Updated: Dec 25, 2015 03:25 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
تیج پرتاپ نے لیا گھڑسواری کا مزہ، وزیر موصوف کے لئے لائے گئے بی ایم پی سے گھوڑے
پٹنہ : بہار کے وزیر صحت اور آر جے دی سپریمو لالو پرساد یادو کے بیٹے تیج پرتاپ یادو گھڑ سواری کے کافی شوقین ہیں۔ بچپن سے ہی گھڑ سواری کے شوقین تیج پرتاپ جمعہ کو کرسمس کی چھٹی کے دن ہارس رائیڈنگ کرتے نظر آئے۔

پٹنہ : بہار کے وزیر صحت اور آر جے دی سپریمو لالو پرساد یادو کے بیٹے تیج پرتاپ یادو گھڑ سواری کے کافی شوقین ہیں۔ بچپن سے ہی گھڑ سواری کے شوقین تیج پرتاپ جمعہ کو کرسمس کی چھٹی کے دن ہارس رائیڈنگ کرتے نظر آئے۔


تیج اپنی رہائش گاہ 10 سرکلر سے 5 دیش رتن آواس کے لئے نکلے اور گھڑ سواری کا مزہ لیا۔ انہوں نے ہارس رائیڈنگ کا مزہ لینے کے لئے بی ایم پی سے گھڑ سوار دستے کو بلایا تھا۔


تیج پرتاپ یادو نے میڈیا سے کہا کہ میں کئی سالوں سے گھڑ سواری کر رہا ہوں۔ ماں جب وزیر اعلی تھیں ، تو میں بارہا سواری کرتا تھا۔ مگر درمیان میں چھوٹ گیا تھا۔ اب طویل عرصہ کے بعد کرسمس کے موقع پر میں نے پھر گھڑ سواری کی ہے۔ گاڑیوں سے ماحولیات کو کافی نقصان پہنچتا ہے اور جام بھی لگتا ہے۔ گھڑ سواری بہترین چیز ہے۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ لوگوں کو سائیکل کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنا چاہئے۔ پانچ نمبر بنگلہ الاٹ ہوا ہے اور وہیں پر میں نے گھڑ سواری کی ہے۔


گھڑ سوار دستہ کے سپاہی نے ای ٹی وی / نیوز 18 سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لئے گھوڑے منگوائے گئے تھے۔ انہوں نے تصاویر کھنچوائیں اور اپنے پانچ نمبر بنگلے میں ہارس رائیڈنگ کی۔

First published: Dec 25, 2015 03:25 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading