உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ادارہ شرعیہ بہار کی مہم ، غریبوں کے گھر پہنچ کر راشن دینے کا کام جاری

    ادارہ شرعیہ بہار کی مہم ، غریبوں کے گھر پہنچ کر راشن دینے کا کام جاری

    ادارہ شرعیہ بہار کی مہم ، غریبوں کے گھر پہنچ کر راشن دینے کا کام جاری

    پٹنہ کی دوسری مسلم تنظیموں کی جانب سے بھی رمضان کٹ دینے کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔ جماعت اسلامی اور امارت شرعیہ بہار کی جانب سے بھی غریب طبقہ کو مدد پہنچانے کا کام جاری ہے۔

    • Share this:
    مضان کا مقدس مہینہ شروع ہوچکا ہے ۔ ہر شخص اپنے مالک حقیقی کو خوش کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ عبادت میں مصروف ہے ۔ وہیں پٹنہ میں خدمت خلق کی عبادت کو بھی بہ حسن و خوبی انجام دیا جارہا ہے۔ ادارہ شرعیہ بہار کی جانب سے رمضان کٹ کی تقسیم کی جارہی ہے ، جس میں پورے ایک مہینہ کا راشن ہے ۔
    ادارہ شرعیہ کے صدر مولانا غلام رسول بلیاوی کے مطابق غریبوں کی مدد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ایک تو کورونا وبا کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن ہے اور لاک ڈاون کے سبب روز کھانے کمانے والے لوگ کافی پریشان ہیں ۔ ایسے لوگوں کی مدد کے لئے ادارہ شرعیہ نے رمضان کٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس میں ایک گھر کے لئے ایک مہینہ کا راشن دینے کا انتظام ہے۔ادارہ شرعیہ بہار کی ٹیم اب تک قریب ڈاھائی سو گھروں میں راشن پہنچا چکی ہے اور یہ سلسلہ لگاتار جاری ہے ۔ ادارہ کے مطابق پٹنہ کے ان علاقوں میں جہاں غریب اور ضرورت مندوں کی بڑی تعداد ہے ، ان تک پہنچ کر مدد پہنچانے کا کام چل رہا ہے ۔

    ادھر پٹنہ کی دوسری مسلم تنظیموں کی جانب سے بھی رمضان کٹ دینے کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔ جماعت اسلامی اور امارت شرعیہ بہار کی جانب سے بھی غریب طبقہ کو مدد پہنچانے کا کام جاری ہے۔ مسلم تنظیموں کے مطابق رمضان کے موقع پر ہر شخص کو غریبوں کا خیال رکھنا بیحد ضروری ہے۔

    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: