پٹنہ : بہار میں حکمراں جنتادل یونائٹیڈ(جے ڈی یو)اسمبلی کی دو اور لوک سبھاکی ایک سیٹ کے لئے 11مارچ کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں اپنے امیدوار نہیں کھڑاکریگا ۔جے ڈی یو کےریاستی صدر وششٹھ نارائن سنگھ نے آج صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ انکی پارٹی ریاست کے دواسمبلی حلقوں جہان آباد اور بھبھوا اور ارریالوک سبھا سیٹ کے لئے ہونے والے ضمنی انتخاب میں اپنے امیدوارنہیں کھڑاکریگا۔ انھوں نے کہا کہ جن سیٹوں پر ضمنی انتخاب ہونے والے ہیں وہاں سے پارٹی کا کوئی ایم پی یا ایم ایل اے نہیں ہے ایسے میں جے ڈی یو انتخاب لڑنا نہیں چاہتا۔واضح رہے کہ بہار کے جہان آباد اسمبلی حلقہ سے جے ڈی یو کے مدریکا سنگھ یادو،بھبھوا سے بی جے پی کے آنند بھوشن پانڈے اور ارریا لوک سبھا حلقہ سے آرجے ڈی کے محمدتسلیم الدین کے انتقال کی وجہ سے ان حلقوں میں 11مارچ کو ضمنی انتخاب ہوگا۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔