உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    OMG: بچے نے کھالی گھر میں رکھی سیکس پاور کی گولی، پھر پرائیویٹ پارٹ میں ایسی ہلچل مچی کہ...

    OMG: بچے نے کھالی گھر میں رکھی سیکس پاور کی گولی، پھر پرائیویٹ پارٹ میں ایسی ہلچل مچی کہ... ۔ علامتی تصویر ۔

    OMG: بچے نے کھالی گھر میں رکھی سیکس پاور کی گولی، پھر پرائیویٹ پارٹ میں ایسی ہلچل مچی کہ... ۔ علامتی تصویر ۔

    OMG News: کھگڑیا کے صدر اسپتال میں گزشتہ دنوں حیران و پریشان ماں باپ اپنے بچے کو لے کر پہنچے اور اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں تعینات ڈاکٹر برکت علی کو بتایا کہ کہ ان کے بچے نے گھر میں رکھی مین فورس کی گولیوں کو چاکلیٹ سمجھ کر کھا لیا ہے ۔

    • Share this:
      کھگڑیا : کوئی بالغ شخص بھی جنسی توانائی بڑھانے والی دوا کی چار گولیاں اگر ایک ساتھ کھا لے تو اس کی صحت کیلئے خطرناک ہوسکتا ہے ۔ تب ذرا سوچئے کہ اگر یہی دوا کوئی بچہ اگر نگل لے تو کیا ہوگا ؟ بہار کے کھگڑیا میں کچھ ایسا ہی واقعہ سامنے آیا ہے ، جہاں پانچ سال کے ایک بچے نے مردانہ طاقت بڑھانے والی چار گولیاں کھا لیں ۔ جمعرات کو کھگڑیا صدر اسپتال کے ڈاکٹر برکت علی کے سامنے ایسا ہی ایک معاملہ آیا ۔ دراصل پانچ سال کے ایک بچے نے گھر میں رکھے مین فورس ٹیبلیٹ کو چاکلیٹ سمجھ کر کھا لیا ۔ جب دوا نے اپنا رنگ دکھانا شروع کیا تو بچے کے ساتھ اس کے ماں باپ بھی پریشان ہوگئے اور بچہ کو لے کر صدر اسپتال پہنچ گئے ۔

      کھگڑیا کے صدر اسپتال میں گزشتہ دنوں حیران و پریشان ماں باپ اپنے بچے کو لے کر پہنچے اور اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں تعینات ڈاکٹر برکت علی کو بتایا کہ کہ ان کے بچے نے گھر میں رکھی مین فورس کی گولیوں کو چاکلیٹ سمجھ کر کھا لیا ہے ۔ ایک ساتھ چار گولیاں کھانے کے بعد سے بچے کے پرائیویٹ پارٹ میں کافی سخت پن ہے ، اس کے جسم سے پیسنہ نکل رہا ہے اور وہ چھٹپٹا رہا ہے ۔ کہیں کوئی انہونی نہ ہوجائے ، اس لئے ڈاکٹر صاحب کچھ کیجئے ۔

      معاملہ سن کر ڈاکٹر برکت علی پریشان ہوگئے ۔ اس طرح کا پہلا کیس ان کے سامنے آیا تھا ۔ ان کی سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ اس کیس کو کیسے ہینڈل کیا جائے ۔ تب انہوں نے اپنے ایک ڈاکٹر دوست ، جو پٹنہ ایمس میں چائلڈ اسپیشلٹ ہیں ، کو فون کیا اور ساری بات بتائی ۔ ایمس کے ڈاکٹر بھی حیران رہ گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی تک اس طرح کے کیس کی کوئی ریسرچ یا ڈیٹیل کسی کتاب میں نہیں دیکھی ، لیکن ایمس کے چائلڈ اسپیسلشٹ نے صدر اسپتال کے ڈاکٹر کو مشورہ دیا کہ کسی طرح سے الٹی کراو ہوسکتا ہے کہ اس کو آرام ملے ۔

      ایمس کے ڈاکٹر کے مشورہ کے بعد آنا فانا میں بچے کو نمک کا گھول پلا کر الٹی کرائی گئی ۔ تقریبا ایک گھنٹہ کے بعد بچہ نارمل ہونا شروع ہوا ۔ فی الحال بچے کی ایکٹویٹی پر ڈاکٹر نظر بنائے ہوئے ہیں ۔ کھگڑیا کے امراض اطفال کے ماہر ڈاکٹر دیپک نے بتایا کہ مین فورس ٹیبلیٹ بڑے لوگوں کے ہے ۔ پانچ سال کا بچہ اگر مین فورس کی گولی اور وہ بھی چار کھا لے تو اس کی بے چینی بڑھ جائے گا ۔ بلڈ پریشر بڑھ جائے گا ۔ دل کی دھڑکن بھی بڑھ جائے گی اور ہارٹ میں پریشانی ہوسکتی ہے ۔

      انہوں نے بتایا کہ اگر علاج میں تاخیر ہوئی تو بچہ کی موت بھی کا اندیشہ ہے ۔ جو لوگ بھی اس طرح کی کسی دوا کا استعمال کرتے ہیں تو انہیں بچے کی رسائی سے دور رکھنا چاہئے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: