உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کیرتی آزا د حامی بی جے پی کے آٹھ عہدیدار معطل

    دربھنگہ۔  بہار میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے دربھنگہ پارلیمانی حلقہ کے ممبر پارلیمنٹ اور سینئر لیڈر کیرتی آزاد کے آٹھ حامیوں کو پارٹی سے معطل کردیا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      دربھنگہ۔  بہار میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے دربھنگہ پارلیمانی حلقہ کے ممبر پارلیمنٹ اور سینئر لیڈر کیرتی آزاد کے آٹھ حامیوں کو پارٹی سے معطل کردیا ہے۔ پارٹی ذرائع نے آج بتایا کہ دہلی کرکٹ ایسوسی ایشن میں مالی گڑبڑی کے سلسلے میں مسٹر آزاد نے چند دنوں قبل پریس کانفرنس میں بعض انکشافات کئے تھے جس کے بعد پارٹی قیادت نے انہیں پارٹی سے معطل کردیا تھا ۔اس فیصلے کے خلاف دربھنگہ بی جے پی یونٹ کے کچھ اراکین نے مظاہرہ کرتے ہوئے مرکزی وزیر ارون جیٹلی اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلی سشیل مودی کا پتلا جلایا تھا اور اس کے ساتھ ٹرینوں کی آمدورفت روک دی تھی۔

      ذرائع نے بتایا کہ پارٹی نے اسی سلسلے میں دربھنگہ ضلع کے بی جے پی نائب صدر ونود کمار مشرا اور شیوا جی یادو‘ جنرل سکریٹری ارون سنگھ ‘ بی جے پی یووا مورچہ کے صدر نند کشور جھا ‘ کرمچاری مورچہ کے صدر ہیرا یادو ‘ تربیت مورچہ کے صدر نریندر جھا اور سرہت بلاک کے صدر اکھلیش جھا اور ایک دیگر عہدیدار ویدناتھ جھا کو معطل کردیا ۔

      First published: