بہار کے کشن گنج پہنچے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اور حیدر آباد سے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار پر حملہ بولا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں اے آئی ایم آئی ایم پارٹی کو نتیش کمار نے ووٹ کٹوا پارٹی بتایا تھا اور آج ان کی ہی پارٹی خود پی ایم نریندر مودی کی گود میں بیٹھ گئی ہے۔اویسی نے کہا کہ مہا گٹھ بندھن نے بی جے پی کو روکنے کیلئے لوگوں سے ووٹ لیا تھا لیکن انہوں نے لوگوں کو دھوکہ دیکر بی جے پی سے مل کر سرکار بنا لی۔
ٹھاکر گنج بلاک کے تاریخی گاندھی میدان میں اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ 25 سال سے ملک کی کئی ریاستوں میں شریعت کورٹ ہے۔ جہاں قاضی مقرر ہیں وہاں کے لوگوں کو شریعہ سے انصاف ملتا ہے۔ اگر دونوں فریق میں سے کسی کو فیصلے پر اعتراض ہے تو ان کے لئے عدالت کھلی ہوئی ہے اور وہ وہاں انصاف کیلئے جا سکتے ہیں۔شریعت کورٹ کی جو بھی لوگ مخالفت کرتے ہیں اسے انہوں نے غلط بتا یا اور کہا کہ یہ کوئی متوازی کورٹ نہیں ہے۔
اویسی نے اعلان کیا کہ اے آئی ایم آئی ایم کشن گنج سے لوک سبھا انتخابات لڑے گی اور پارٹی کے امیدوار اخترالایمان ہوں گے ۔ انہوں نے کانگریس اور اس کی حلیف پارٹیوں کو بھی نشانے پر لیتے ہوئے کہا کہ آزادی کے بعد سے اس سیمانچل علاقے کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگوں سے ووٹ لیکر انہیں ہمیشہ ٹھگا گیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔