உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    OMG: تین بچوں کی ماں سے عشق کر بیٹھا نوجوان، رات میں دونوں کررہے تھے یہ کام، تبھی پہنچ گیا شوہر اور پھر....

    OMG: تین بچوں کی ماں سے عشق کر بیٹھا نوجوان، رات میں دونوں کررہے تھے یہ کام، تبھی پہنچ گیا شوہر اور پھر.... علامتی تصویر ۔

    OMG: تین بچوں کی ماں سے عشق کر بیٹھا نوجوان، رات میں دونوں کررہے تھے یہ کام، تبھی پہنچ گیا شوہر اور پھر.... علامتی تصویر ۔

    Extramarital Affair News: رات کے اندھیرے میں شوہر نے اپنی ہی بیوی کو دوسرے مرد کی بانہوں میں دیکھا تو اس کے ہوش اڑ گئے۔ شوہر کو موقع پر دیکھ کر خاتون بھی حیران رہ گئی۔

    • Share this:
      مدھوبنی : بہار کے مدھوبنی ضلع میں ایک عجیب محبت کی کہانی کا خوفناک نتیجہ سامنے آیا ہے۔ ایک نوجوان کو محلہ میں رہنے والی خاتون سے محبت ہو گئی۔ تین بچوں کی ماں کا نوجوان کے ساتھ معاشقہ کچھ اس طرح پروان چڑھا کہ وقتاً فوقتاً ملاقاتیں ہونے لگیں ۔ نوجوان کی شادی شدہ گرل فرینڈ نے ایک رات اس کو ملنے کے لیے بلایا۔ خاتون نے نوجوان کو آدھی رات کے بعد گاؤں میں ہی ایک جگہ پر ملنے کے لیے بلایا۔ نوجوان اور خاتون پہلے سے طے شدہ جگہ پر پہنچ گئے۔ دوسری طرف خاتون کے شوہر کو شک ہوگیا تھا اور وہ اپنی ہی بیوی کا تعاقب کررہا تھا۔ رات کے اندھیرے میں شوہر نے اپنی ہی بیوی کو دوسرے مرد کی بانہوں میں دیکھا تو اس کے ہوش اڑ گئے۔ شوہر کو موقع پر دیکھ کر خاتون بھی حیران رہ گئی۔ ادھر غصہ سے آپا کھوئے شوہر نے بیوی کے عاشق پر حملہ کر دیا۔ اس کے بعد خاتون نے اپنے شوہر کے ساتھ مل کر اپنے ہی عاشق کا قتل کر دیا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : پہلے عشق پھر شادی، اس کے بعد شوہر نے بنایا ایسا پلان کہ ہونا پڑ گیا فرار، جانئے پورا معاملہ


      مقامی پولیس نے غیر ازدواجی محبت کے خوفناک نتیجہ کا انکشاف کیا ہے۔ دراصل انل کمار مہتو کے قتل سے گاؤں اور آس پاس کے علاقوں میں سنسنی پھیل گئی تھی۔ لواحقین کی شکایت پر مقامی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ محبت میں قتل کا یہ واقعہ راج نگر تھانہ علاقہ کے پریہار پور نونیا ٹولہ کے وارڈ نمبر 8 میں پیش آیا ہے۔

      مقامی پولیس نے واقعہ کے صرف 4 دنوں میں قتل کی واردات کا پردہ فاش کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول انل کا ایک شادی شدہ پڑوسی سے معاشقہ تھا۔ مقتول کی گرل فرینڈ 3 بچوں کی ماں ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش نوجوان کی شادی شدہ گرل فرینڈ اور اس کے شوہر نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے :  پولیس چھاپہ ماری میں دو دیور کے ساتھ پکڑی گئی اکیلی بھائی ، جانئے کیا تھا پورا کھیل


      پولیس نے بتایا کہ خاتون نے آدھی رات کے بعد عاشق کو ملنے کے لئے بلایا تھا۔ انل مذکورہ جگہ پر پہنچ گیا۔ کچھ دیر بعد خاتون بھی وہاں پہنچ گئی۔ دونوں رات کے اندھیرے میں رومانس کرنے لگے۔ دوسری جانب خاتون کے شوہر کو اس کی خبر ہو گئی تھی ۔ بتایا جاتا ہے کہ شوہر نے بیوی کو عاشق سے بات کرتے ہوئے سن لیا تھا تو ایسے میں وہ بھی وہاں پہنچ گیا۔

      شوہر کو دیکھ کر خاتون پریشان ہو گئی۔ اسی دوران خاتون کے شوہر نے انل پر حملہ کر دیا۔ اس کے بعد بیوی نے بھی شوہر کے ساتھ مل کر انل کا گلا دبا کر قتل کر دیا۔ دینک جاگرن کی رپورٹ کے مطابق میاں بیوی نے نوجوان کو قتل کرنے کے بعد لاش کو موقع سے کافی دور پھینک دیا۔

      پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان اور شادی شدہ خاتون کے درمیان گزشتہ 5 سال سے معاشقہ چل رہا تھا۔ دونوں گھر سے بھاگ کر شادی کرنے کی کوشش میں تھے ۔ فی الحال پولیس نے میاں بیوی کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔ ساتھ ہی اس معاملہ میں مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: