ہوم » نیوز » No Category

اپنے مطالبات کو لیکر پٹنہ کی سڑکوں پر اترے بہار کے مدرسوں کے اساتذہ

پٹنہ۔ بہار کے مدرسوں کے اساتذہ نے مساوی مراعات کو لیکر پٹنہ کی سڑکوں پر حکومت کے خلاف مظاہرے شروع کر دیے ہیں ۔

  • ETV
  • Last Updated: Mar 01, 2017 08:29 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اپنے مطالبات کو لیکر پٹنہ کی سڑکوں پر اترے بہار کے مدرسوں کے اساتذہ
پٹنہ۔ بہار کے مدرسوں کے اساتذہ نے مساوی مراعات کو لیکر پٹنہ کی سڑکوں پر حکومت کے خلاف مظاہرے شروع کر دیے ہیں ۔

پٹنہ۔  بہار کے مدرسوں کے اساتذہ نے مساوی مراعات کو لیکر پٹنہ کی سڑکوں پر حکومت کے خلاف مظاہرے شروع  کر دیے ہیں ۔ معاملہ  مدرسوں کے اساتذہ کی تنخواہوں سمیت ان کے  پے اسکیل سے جڑا ہے۔ اساتذہ نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات نہیں مانے گئے تو وہ اسمبلی کا گھیراؤ کریں گے۔


   مدرسہ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام پٹنہ کے گردنی باغ میں مدرسہ کے اساتذہ حکومت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں ۔ احتجاج کررہے یہ اساتذہ حکومت کی اس پالیسی کے خلاف ہیں جس میں اسکولوں کے اساتذہ کو کچھ اور سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں اور مدرسہ کے اساتذہ کو کچھ اور۔ حد تو یہ ہے کہ مدرسہ میں پڑھا رہے حافظ کو چپراسی سے بھی کم تنخواہ ملتی ہے اور نئے منظورشدہ زیادہ تر مدرسوں کے اساتذہ کو گزشتہ ایک سال سے تنخواہ نہیں ملی ہے۔


First published: Mar 01, 2017 08:29 PM IST