ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بہار : اورنگ آباد تشدد کا اہم ملزم انل سنگھ چلاتا ہے ہندو یوا تنظیم ، کئی دیگر مذہبی تنظیموں سے بھی ہے وابستہ

اب اورنگ آباد تشدد کے اہم ملزم انل سنگھ کے پولیس حراست سے فرار ہونے کے بعد حکومت کی مشکلیں مزید بڑھ گئی ہیں ۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بہار : اورنگ آباد تشدد کا اہم ملزم انل سنگھ چلاتا ہے ہندو یوا تنظیم ، کئی دیگر مذہبی تنظیموں سے بھی ہے وابستہ
اورنگ آباد تشدد کا اہم ملزم انل سنگھ۔ فوٹو نیوز 18۔

اورنگ آباد : ریاست میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو لے کر بہار حکومت مسلسل اپوزیشن کے نشانے پر ہے ۔ اب اورنگ آباد تشدد کے اہم ملزم انل سنگھ کے پولیس حراست سے فرار ہونے کے بعد حکومت کی مشکلیں مزید بڑھ گئی ہیں ۔ نیوز 18 آپ کو بتا رہا ہے کہ آخر انل سنگھ کون ہے ؟۔

انل سنگھ ہندو یووا سمیت کئی مذہبی تنظیموں سے وابستہ ہے ۔ پولیس نے اس کو 26 مارچ کی رات کو اورنگ آباد میں رام نومی کے جلوس کے دوران تشدد بھڑکانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا ، مگر ایک روز بعد یعنی 27 مارچ کی شام کو پولیس کو چکما دے کر وہ فرار ہوگیا ۔ انل سنگھ شروع سے ہی لڑائی جھگڑا کرنے والا رہا ہے اور پہلے بھی کئی معاملات میں انتظامیہ کے خلاف محاذ آرائی کرچکا ہے۔ خاص کر مذہبی معاملات میں انل سنگھ کافی کھل کر سامنے آتا تھا۔

انل سنگھ اورنگ آباد شہر کے نزدیک کنڈا گاوں کا رہنے والا ہے اور اس کا شہر میں بھی گھر اور مارکیٹ کمپلیکس ہے ۔ انل سنگھ مالی طور پر کافی مضبوط ہے اور مذہبی تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا رہا ہے۔

غور طلب ہے کہ اورنگ آباد تشدد کے معاملہ میں ابھی تک 170 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ جبکہ ڈی جی گپتیشور پانڈے کے ذریعہ تشکیل دی گئی دو ٹیموں کی چھاپہ مار ی کی کارروائی جاری ہے۔

First published: Mar 30, 2018 10:27 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading