'10 فیصدی والے تھے انگریزوں کے دلال، مندر میں گھنٹی بجانا تھا کام'، بہار کے وزیر آلوک مہتا کا متنازع بیان
'10 فیصدی والے تھے انگریزوں کے دلال، مندر میں گھنٹی بجانا تھا کام'، بہار کے وزیر آلوک مہتا کا متنازع بیان ۔ تصویر ؛ اے این آئی ۔
Bihar News: وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی مثال دیتے ہوئے بہار کے ریونیو کے وزیر آلوک مہتا نے ہفتہ کو بھاگلپور ضلع میں ایک جلسہ عام کے دوران کہا کہ 'جو لوگ مندروں میں گھنٹیاں بجاتے تھے وہ اب طاقتور عہدوں پر فائز ہو گئے ہیں'۔
بھاگلپور : بہار کے وزیر تعلیم کے رام چرت مانس پر تبصرہ کو لے کر تنازع تھما بھی نہیں تھا کہ ایک اور وزیر آلوک مہتا نے ہفتہ کو برہمنوں اور اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر تیکھا تبصرہ کیا۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ مندروں میں گھنٹیاں بجانے والے اب ریاستوں پر حکومت کر رہے ہیں۔
وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی مثال دیتے ہوئے بہار کے ریونیو کے وزیر آلوک مہتا نے ہفتہ کو بھاگلپور ضلع میں ایک جلسہ عام کے دوران کہا کہ 'جو لوگ مندروں میں گھنٹیاں بجاتے تھے وہ اب طاقتور عہدوں پر فائز ہو گئے ہیں'۔ علاوہ ازیں اونچی ذات کی برادریوں پر نشانہ سادھتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ملک کی 10 فیصد آبادی، جو برطانوی راج کی ایجنٹ ہوا کرتی تھی، اب باقی 90 فیصد پر اپنی گرفت مضبوط کر رہی ہے، جس میں محروم اور پسماندہ کمیونٹیز شامل ہیں۔ مہتا نے دعویٰ کیا کہ ہماری نوے فیصد آبادی، جس کی نمائندگی (بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ) جگ دیو بابو کرتے تھے، ان کا پہلے برطانوی راج اور پھر ان کے ایجنٹوں نے استحصال کیا۔ مہتا نے ایک ذاتی ویڈیو میں کہا کہ جگ دیو بابو نے جن 10 فیصد لوگوں کے بارے میں بات کی ، وہ کسی مخصوص ذات کے لوگ نہیں ہیں بلکہ لیکن ایک طبقے کی نمائندگی کرتے ہیں ، جو پسماندہ طبقات کا استحصال کر رہے ہیں اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔
وہیں تنازع بڑھنے پر آلوک مہتا نے دفاع کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے اس کو غلط طریقہ سے لیا، ہم نے انہیں جواب دیدیا ہے ۔
#WATCH आजादी से पहले अंग्रेजों के समय में बाप दादाओं को प्रताड़ित किया बाद में उनके दलालों ने किया। जिसे लोग 10 प्रतिशत का हिस्सेदार बताते हैं। उन्हीं के पास सारी जमीने हैं जो अंग्रेजों की दलाली के एवज में जमीने मिली है: बिहार सरकार में मंत्री आलोक मेहता, गोराडीह, भागलपुर pic.twitter.com/nLsCV5bWx8
انہوں نے مزید کہا کہ بہار کے سبھی لوگ جانتے ہیں کہ آلوک مہتا کے تمام طبقات کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، تمام طبقات کا احترام ہے۔ 100 میں سے 10 ایسے ہیں وہ جو انگریزوں کے دلال ہیں، یہ سن کر کس کو تکلیف ہوتی ہے؟۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے بہار کے وزیر تعلیم چندر شیکھر نے اپنے اس بیان سے تنازع کھڑا کردیا کیا تھا کہ تلسی داس کی مہاکاویہ رامائن پر مبنی کویتا رام چرت مانس تقسیم کرنے والی ہے اور سماج میں نفرت پھیلاتی ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔