اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جے شری رام کا نعرہ لگاکر تنازع میں پھنسے نتیش کے وزیر خورشید احمد عرف فیروز عالم نے کیا تجدید ایمان

    جے شری رام کا علی الاعلان نعرہ لگا کر تنازعات کے شکار ہوئے نتیش حکومت کے وزیر خورشید احمد عرف فیروز عالم نے اپنے غیر شرعی بیان پر ندامت و شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے تجدید ایمان کرلیا ہے۔

    • Share this:
      پٹنہ : جے شری رام کا علی الاعلان نعرہ لگا کر تنازعات کے شکار ہوئے نتیش حکومت کے وزیر خورشید احمد عرف فیروز عالم نے اپنے غیر شرعی بیان پر ندامت و شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے تجدید ایمان کرلیا ہے۔ خورشید احمد نے یہ تجدید ایمان امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ آکر مفتی امارت شرعیہ مولانا مفتی سہیل احمد قاسمی اور دیگر علماکی موجود میں کیا ۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اپنی غلطیوں پر توبہ و استغفار کیا اور پھر سے کلمہ شہادت پڑھا۔
      خورشید احمدکے اس اقدام کے بعد امارت شرعیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مفتی امارت شرعیہ مولانا سہیل احمد قاسمی نے کہا ہے کہ توبہ و استغفار اور دوبارہ کلمہ شہادت پڑھ لینے کے بعد اب وہ مسلمان ہیں، اس لیے تمام مسلمانوں سے اپیل ہے کہ ان کے ساتھ مسلمانوں جیسا سلوک کیا جائے، اللہ سے دعا ہے کہ ان کی توبہ کو قبول کرے اور آئندہ ایمان اور اسلام پر ثابت قدم رکھے۔
      امارت شرعیہ کی طرف سے ان کے نئے منصب وزیر اقلیتی فلاح کی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا اور ان کی جائز مساعی میں تعاون کا یقین دلایا گیا ۔ قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلی نتیش کمار سے ملنے کے بعد ٓآج خورشید احمد نے یہ معافی بھی مانگ لی تھی ۔ انہوں نے کہا تھاکہ اگر ان کے جے شری رام کا نعرہ لگانے سے کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے تو وہ معافی مانگتے ہیں۔

      25d53f20-07b3-4828-9c86-457241944442
      First published: