ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

گرل فرینڈ سے ملنے اس کے گھر پہنچا عاشق ، اہل خانہ نے کاٹ ڈالا پرائیویٹ پارٹ، پھر کیا کچھ ایسا ، جان کر اڑجائیں گے ہوش

Muzaffarpur News: علاقہ میں اس قتل کو لے کر کافی کشیدگی ہے ، جس کے پیش نظر بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے ۔ کانٹی سمیت آس پاس کے کرزا ، پانا پور اوپی ، برہم پورہ اور صدر تھانہ کو الرٹ کردیا گیا ہے ۔

  • Share this:
گرل فرینڈ سے ملنے اس کے گھر پہنچا عاشق ، اہل خانہ نے کاٹ ڈالا پرائیویٹ پارٹ، پھر کیا کچھ ایسا ، جان کر اڑجائیں گے ہوش
گرل فرینڈ سے ملنے اس کے گھر پہنچا عاشق ، اہل خانہ نے کاٹ ڈالا پرائیویٹ پارٹ، پھر کیا کچھ ایسا ، جان کر اڑجائیں گے ہوش

مظفرپور : بہار کے مظفرپور میں معاشقہ میں ایک عاشق کا بے دردی سے قتل کئے جانے کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے ۔ نوجوان کا لاٹھی ڈنڈوں اور لوہے کی راڈ سے پیٹ پیٹ کر بے دردی سے قتل کردیا گیا ۔ ساتھ ہی پرائیویٹ پارٹ بھی کاٹ دیا گیا ۔ یہ واقعہ ضلع کے کانٹی تھانہ علاقہ کے رے پورہ رام پور ساہ اور سون ورشا گاوں میں پیش آیا ۔ قتل کی اس واردات کو انجام دینے کے سبھی ملزمین پورے کنبہ کے ساتھ گھر چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔ اس کے بعد مشتعل لوگوں نے ملزمین کے دروازہ پر مقتول کی آخری رسوم ادا کردی ۔ معاملہ کی جانکاری ملتے ہی پولیس بھی جانچ میں لگ گئی ہے جبکہ علاقہ میں کشیدگی کو دیکھتے ہوئے کثیر تعداد میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے ۔


جانکاری کے مطابق رے پورہ کے رہنے والے منیش کمار کے بیٹے سوربھ کا سون ورشا گاوں کی ایک لڑکی سے معاشقہ چل رہا تھا ۔ یہ رشتہ لڑکی کے گھر والوں کو منظور نہیں تھا ۔ کچھ مہینے پہلے بھی لڑکی کے اہل خانہ نے سوربھ کے ساتھ مار پیٹ کی تھی اور پنچایت بھی بلائی گئی تھی ، جس کی وجہ سے سوربھ کے والد نے اس کو باہر بھیج دیا تھا ، لیکن اس کے بعد بہن کی شادی میں سوربھ گاوں آیا تھا ۔


جمعہ کی شام کو سوربھ اچانک لڑکی سے ملنے اس کے گھر پہنچ گیا ۔ اس بات پر لڑکی کے اہل خانہ آگ ببولہ ہوگئے ۔ لڑکی کے اہل خانہ نے لاٹھی ڈنڈوں اور راڈ سے سوربھ کی جم کر پٹائی کی ، جس کی وجہ سے وہ بے ہوش ہوگیا ۔ اس کے بعد ملزمین نے سوربھ کا پرائیویٹ پارٹ بھی کاٹ دیا اور اس کو ایک پرائیویٹ اسپتال میں بھرتی کرادیا ، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی ۔


مقتول کی لاش گھر پہنچنے کے بعد کہرام مچ گیا ۔ پورے گاوں میں چیخ پکار مچ گئی ۔ اسی درمیان بھیڑ نے ملزمین کے گھر پر حملہ کردیا ، لیکن وہاں تعینات پولیس اہلکاروں نے بھیڑ کو روک دیا ۔ آخر میں مشتعل لوگوں نے ملزمین کے دروازے پر ہی مقتول کی آخری رسوم ادا کردی ۔ علاقہ میں اس قتل کو لے کر کافی کشیدگی ہے ، جس کے پیش نظر بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے ۔ کانٹی سمیت آس پاس کے کرزا ، پانا پور اوپی ، برہم پورہ اور صدر تھانہ کو الرٹ کردیا گیا ہے ۔

سٹی ایس پی راجیش کمار نے بتایا کہ مقتول کے اہل خانہ کے بیان کی بنیاد پر کیس درج کرلیا گیا ہے ۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کی بنیاد پر حقائق سامنے آئیں گے ۔ فی الحال ملزمین کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپہ ماری کررہی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 25, 2021 08:11 AM IST