ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

دیر رات گرل فرینڈ سے دوستوں کے ساتھ ملنے پہنچا عاشق توگیا کچھ ایسا کہ جان کر چونک چائیں گے آپ: ویڈیو وائرل

بتادیں کہ واقعہ مظفر پور کے اورئی اور سیتامڑھی کے سیدپور تھانہ علاقے کے درمیان کا ہے۔ جانکاری کے مطابق اورئی کے دھسنا گاؤں کا ایک شخص سیدپور کی مدار گاؤں کی ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا۔ پیر کی رات اچانک وہ اپنے دوستوں کے ساتھ معشوقہ کے گاؤں پہنچ گیا۔ معشوقہ سے اس کی ملاقات بھی ہوئی لیکن محبت کا یہ راز سر عام ہوگیا۔

  • Share this:
دیر رات گرل فرینڈ سے دوستوں کے ساتھ ملنے پہنچا عاشق توگیا کچھ ایسا کہ جان کر چونک چائیں گے آپ: ویڈیو وائرل
بہار

بہار میں ایک کہاوت مشہور ہے۔ عشق میں دل سے دھتورا، دل ٹوٹا عشق پورا ہوا۔ مظفر پور میں ایک شخص کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔ دراصل مدھر ملن کی خواہشوں پر اتنے اولے پڑے کہ معشوقہ کے گاؤں میں عاشق بے چارہ گنجا ہوگیا۔ اتنا ہی نہیں محبت کے دشمنوں نے منڈں کا ویڈیو بناکر بھی وائرل کردیا۔ اب اس دسانے کی تفصیل سمجھئے۔

بتادیں کہ واقعہ مظفر پور کے اورئی اور سیتامڑھی کے سیدپور تھانہ علاقے کے درمیان کا ہے۔ جانکاری کے مطابق اورئی کے دھسنا گاؤں کا ایک شخص سیدپور کی مدار گاؤں کی ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا۔ پیر کی رات اچانک وہ اپنے دوستوں کے ساتھ معشوقہ کے گاؤں پہنچ گیا۔ معشوقہ سے اس کی ملاقات بھی ہوئی لیکن محبت کا یہ راز سر عام ہوگیا۔

سزا ایسی کہ منڈں بھی پورے سر کا نہیں کیا گیا۔ تینوں کے سر کے بیچ سے منڈن کا ایک ڈیزائن بنا دیا گیا۔ اتنا ہی نہیں سزا دینے والوں نے اس پورے واقعے کا ویڈیو بنایا اور اسے وائرل کردیا۔ یہ ویڈیو ضلع میں چرچا کا موضوع بنا ہوا ہے۔

خاص بات یہ ہے کہ اب اس عاشق کے سر سے عشق کا بھوت بھی اتر چکا ہے۔ کسی بھی تھانے کو اس واقعے کی اطلاع نہیں ہے۔ شخص نے کسی تھانے میں شکایت بھی درج نہیں کرائی ہے۔ بہرحال خبر یہ ہے کہ اب تینوں شخص نے اپنا پورا سر منڈوا لیا ہے تاکہ معاملہ چھپ جائے لیکن وائرل ویڈیو ان کی اس منشا پر پانی پھیر رہا ہے۔


یہ بھی پڑھیں: سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کو لیکر ممبئی پولیس نے پٹنہ ٹیم کو دی یہ بڑی جانکاری، ریا چکرورتی سے بھی ہوسکتی ہے پوچھ۔گچھ

مبینہ گرل فرینڈ ریاچکروتی نے سشانت کے ساتھ کی تھی ایسی گھٹیا حرکت، والد نے اداکارہ پر لگائے 7سنسنی خیز الزام، اڑ جائیں گے ہوش
Published by: Sana Naeem
First published: Jul 31, 2020 03:19 PM IST