ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بیوی کو کرائے دار سے تھا پیار، بستر پر ہی عاشق سے کرایا یہ ہوش اڑادینے والا کا، 25 بار۔۔۔۔

الزام ہے کہ ناجائز تعلقات کے پاگل پن میں اس نے عاشق کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کا چاقو سے گود کر بے رحمی سے قتل (murder) کردیا۔ مہلوک راجیش سنگھ کو 20 سے 25 بار چاقو مارا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم بیو رینا دیوی کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ اس کا قاتل عاشق منیش واردات کے بعد سے ہی فرار ہے۔

  • Share this:
بیوی کو کرائے دار سے تھا پیار، بستر پر ہی عاشق سے کرایا یہ ہوش اڑادینے والا کا، 25 بار۔۔۔۔
علامتی تصویر

مظفرپو: کوروناوائرس(COVID-19)کو لیکر نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن  (لاک ڈاون 2.0)کے درمیان مظفر پور سے ایک سنسنی خیز خبر سامنے آئی ہے۔ ایک خونخوار بیوی کا شرمناک چہرا سامنے آیا ہے۔ الزام ہے کہ ناجائز تعلقات کے پاگل پن میں اس نے عاشق کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کا چاقو سے گود کر بے رحمی سے قتل (murder) کردیا۔ مہلوک راجیش سنگھ کو 20 سے 25 بار چاقو مارا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم بیو رینا دیوی کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ اس کا قاتل عاشق منیش واردات کے بعد سے ہی فرار ہے۔


الزام ہے کہ اس سے پہلے بھی مہلوک بیوی رینا جیل بھجوا چکی تھی کیونکہ راجیش بیوی کے ناجائز تعلقات کی مخالفت کرتا تھا۔ یہ معاملہ ابھی بھی کورٹ میں چل رہا ہے لیکن اس مرتبہ بیوی نے راجیش کو راستے سے ہی ہٹا دیا، واقعہ اہیاپور تھانہ کے ناجرپور میں علی الصبح کا ہے۔


کرائے دار ہے قتل کا ملزم۔۔

اطلاع کے مطابق ٹیوشن ٹیچر راجیش سنگھ اپنی بیوی اور دو بچوں کے ساتھ اہیاپور کے ناجرپور میں رہتا تھا۔ راجیش کا تین منزلہ مکان ہے جس میں کئی کرائے دار رہتے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کی تقریبا دو سال سے اس کی بیوی رینا کا اپنے کرائے دار منیش سے ناجائز تعلقات تھے۔ اس بات کو لیکر شوہر۔بیوی میں کافی تنازعہ تھا۔ اکثر مار پیٹ بھی ہوتی تھی۔
جانکاری کے مطابق راجیش منیش کو گھر چھوڑنے کیلئے کہہ رہا تھا۔ کئی مرتبہ راجیش کا منیش سے جھگڑا بھی ہوچکا تھا لیکن ہر مرتبہ رینا اس کا بچاؤ کرتی تھی۔ ایک مرتبہ تو منیش کے بہکاوے میں ہی ینا نے راجیش پر غلط الزام لگاکر جیل بھجوادیا تھا۔

ایسے دیا گیا واقعے کوانجام۔۔
گزشتہ رات شوہر۔بیوی نیچے والی منزل پر سوئے تھے جبکہ بچے اوپر سو رہے تھے۔ رات تقریبا تین بجے منیش چاقو لیکر ان کے کمرے میں داخل ہوگیا۔ کمرے تک پہنچنے کیلئے منیش کو دروازے سے گزرناپڑا۔ کمرے میں پہنچتے ہی منیش نے بستر پر سورہے راجیش سنگھ پر چاقو سے تقریبا 27 مرتبہ تابڑ توڑ بے رحمی سے وار کردیا۔
بتایا جارہا ہے کہ اس وقت رینا بھی اسی بستر پر موجود تھی لیکن اس نے نہ تو شور مچایا اور ہ ہی پولیس کو فون کیا۔ واردا کو انجام دینے کے بعد منش فرار ہوگیا جس کے بعد رینا رونے۔دھونے لگی۔ واقعے کے کافی دیر گزر جان کے بعد بھی اس نے اپنے بچوں یاپولیس کو اتنی بڑی واردات کو اتنی بڑی واردات کی جانکاری تک نہیں دی۔
First published: Apr 17, 2020 06:52 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading