ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

گرل فرینڈ کے ساتھ کررہا تھا یہ ، اچانک ہوا کچھ ایسا کہ جان کر اڑجائیں گے ہوش

بہار کے نالندا ضلع میں ایک عجیب وغریب معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک شخص کو اپنی معشوقہ سے کسی بات کو لیکر تنازعہ ہوگیا۔ اس سے ناراض عاشق نے خودکشی کرنے کیلئے اپنے جسم پر پٹرول دال کر آگ لگالی۔

  • Share this:
گرل فرینڈ کے ساتھ کررہا تھا یہ ، اچانک ہوا کچھ ایسا کہ جان کر اڑجائیں گے ہوش
علامتی تصویر

بہار کے نالندا ضلع میں ایک عجیب وغریب معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک شخص کو اپنی معشوقہ سے کسی بات کو لیکر تنازعہ ہوگیا۔ اس سے ناراض عاشق نے خودکشی کرنے کیلئے اپنے جسم پر پٹرول ڈال کر آگ لگالی۔ جب وہ دھو۔دھو جلنے لگا تو آس۔پاس کے لوگوں نے دیکھا اور فوراً آگ کو بجھایا۔ بری طرح جھلسے شخص کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں وہ زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے۔

معاملہ بہار تھانہ علاقے کے غفاپر محلے کا ہے۔ جانکاری کے مطابق شیخ پورہ ضلع کے پانچی گاؤں کا رہنے والا نکیت کمار محلے میں کرائے کے کمرے میں رہ کر پڑھائی کرتا تھا۔ اس کے گاؤں کی ایک لڑکی سے پیار محبت کا معاملہ چل رہا تھا۔ منگل کی شام وہ وہاٹس ایپ پر اپنی گرل فرینڈ سے چیٹنگ کر رہا تھا۔ اس کے بعد وہ بوتل میں پٹرول لیکر آیا اور اسے اپنے جسم پر ڈال کر آگ لگالی۔

جسم میں آگ لگتے ہی وہ چلانے لگا۔ چیخ۔پکار سن کر محلے کے لوگ آگئے اور انہوں نے کسی طرح آگ کو بجھایا۔ پھر آنافانا میں نکیے کو صدر اسپتال میں لے جایا گیا۔ یہاں علاج کے بعد اس کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے بہتر علاج کیلئے اسے پٹنہ منتقل کردیا گیا۔

First published: Jan 08, 2020 12:26 PM IST