ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

سنسنی خیز! تین بچوں کی ماں کو نابالغ لڑکے سے ہوا پیار ، پھر اٹھایا ایسا قدم ، پولیس بھی رہ گئی حیران

Nalanda News : بتایا جاتا ہے کہ تقریبا چار مہینے سے خاتون نابالغ لڑکے سے بات چیت کررہی تھی ۔ دونوں کے درمیان ٹک ٹاک اور وہاٹس ایپ پر چیٹنگ بھی ہورہی تھی ۔ حالانکہ خاتون کو یہ معلوم نہیں تھا کہ اس کا عاشق نابالغ ہے ۔

  • Share this:
سنسنی خیز! تین بچوں کی ماں کو نابالغ لڑکے سے ہوا پیار ، پھر اٹھایا ایسا قدم ، پولیس بھی رہ گئی حیران
تین بچوں کی ماں کو نابالغ لڑکے سے ہوا پیار ، پھر اٹھایا ایسا قدم ، پولیس بھی رہ گئی حیران ۔ ( علامتی تصویر )

نالنڈہ : خبر بہار کے نالندہ ضلع (Nalanda) کے بہار شریف علاقہ کے بہار تھانہ حلقہ سے آرہی ہے ، جہاں ایک عمردراز خاتون نے ثابت کردیا کہ پیار اندھا (Blind Love) ہوتا ہے ۔ مسڈ کال اور ٹک ٹک سے خاتون کی شناخت ایک نابالغ لڑکے سے ہوئی ۔ اس کے بعد دونوں میں پیار ہوگیا ۔ پیار میں اندھی خاتون ، نابالغ لڑکے سے شادی کرنے کیلئے اپنے کنبہ کو چھوڑ کر بہار شریف پہنچ گئی ہے ۔ ادھر نابالغ کے اہل خانہ کو جب اس کی خبر ہوئی تو وہ حیران رہ گئے ۔ اطلاع کے بعد پولیس جائے واقعہ پر پہنچ گئی ۔ پولیس خاتون اور نابالغ لڑکے کو تھانہ لے گئی ۔ خاتون کو دیکھ کر لوگ حیران ہیں ۔


بتایا جاتا ہے کہ تقریبا چار مہینے سے خاتون نابالغ لڑکے سے بات چیت کررہی تھی ۔ دونوں کے درمیان ٹک ٹاک اور وہاٹس ایپ پر چیٹنگ بھی ہورہی تھی ۔ حالانکہ خاتون کو یہ معلوم نہیں تھا کہ اس کا عاشق نابالغ ہے ۔ بات چیت کے دوران خاتون نے نابالغ لڑکے سے پتہ معلوم کرلیا ۔ کچھ دنوں پہلے کسی بات کو لے کر دونوں میں جھگڑا ہوگیا ، جس کے بعد نابالغ لڑکے نے بات چیت بند کردی ۔ اس کے بعد خاتون جمعرات کو نابالغ لڑکے کے گھر پہنچ گئی ۔


محلہ کے لوگوں اور اہل خانہ کو جب معاملہ کی خبر ہوئی تو سبھی حیران رہ گئے ۔ خاتون کے شوہر کا پہلے ہی انتقال ہوچکا تھا اور اس کے تین بچے بھی ہیں ۔ صدر ڈی ایس پی ڈاکٹر شبلی نعمانی نے بتایا کہ خاتون کے اہل خانہ کو ممبئی سے بلاکر دونوں کو سمجھایا گیا ، جس کے بعد خاتون پھر سے اہل خانہ کے ساتھ ممبئی لوٹ گئی ۔


حالانکہ وہ کافی دیر تک نابالغ سے ہی شادی کرنے کی بات پر بضد رہی ۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ اس سے شادی کرکے ہی لوٹے گی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 03, 2021 09:52 AM IST