ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

گرل فرینڈ کا ریپ کرکے بنایا ویڈیو، دوست نے کر دیا وائرل اور پھر۔۔۔

پولیس نے متاثرہ کے اہل خانہ کی جانب سے تحریری شکایت پر دو ملزمین محمد ارمان اور محمد مشتاق کو گرفتار کر لیا ہے۔ وائرل ویڈیو میں ایک شخص ریپ کے واقعے کو انجام دیتا نظر آرہا ہے۔ یہ واقعہ تب اجاگر ہوا جب متاثرہ کے گھر والوں تک یہ وائرل ویڈیو پہنچ گیا۔

  • Share this:

بہار کے نالندہ سے بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ جہاں ریپ کے بعد ویڈیو وائرل کرنے کے الزام میں پولیس نے دونوجوانوں کو گرفتار کیاہے۔ معاملہ نالندہ تھانہ علاقے کے ایک گاؤں سے جڑا ہے۔ ملزم شخص نے پہلے معشوقہ کا ریپ کیا اور پھر اس کا ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔

پولیس نے متاثرہ کے اہل خانہ کی جانب سے تحریری شکایت پر دو ملزمین محمد ارمان اور محمد مشتاق کو گرفتار کر لیا ہے۔ وائرل ویڈیو میں ایک شخص ریپ کے واقعے کو انجام دیتا نظر آرہا ہے۔ یہ واقعہ تب اجاگر ہوا جب متاثرہ کے گھر والوں تک یہ وائرل ویڈیو پہنچ گیا۔ اس کےبعد متاثرہ کے اہل خانہ نے اپنے پڑوس کے ہی دو لوگوں پر مقامی تھانہ میں تحریری شکایت درج کرائی۔ شکایت ملنے کے بعد پولیس نے دونوں ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ 

دوست نے موبائل سے ٹرانسفر کیا تھا ریپ ویڈیو

ویڈیو میں ایک شخص ریپ کرنے کے دوران اپنے ہی موبائل فون میں ویڈیو بنا رہا تھا جس کےبعد ایک دیگر شخص نے ملزم کے موبائل سے اپنے موبائل پر ویڈیو کو ٹرانسفر کیا اور اسے وائرل کردیا۔ اس واردات کے بعد پولیس دونوں ملزمین کو گرفتار کرکے پورے معاملے کی جانچ کررہی ہے۔ یہ واقعہ ریپ کا ہے یا پھر اجتماعی عصمت دری کا فی الحال پولیس نے اس بارے میں ابھی انکشاف نہیں کیا ہے۔ پولیس نے ویڈیو وائرل ہونےکے بعد فورا دونوں ملزمین کو گرفتار کرلیا اور آگے یہ ویڈیو وائرل ہونے سے روکنے کی کوشش کررہی ہے۔
First published: Apr 05, 2020 11:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading