ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

باپ کے ڈاٹنے کے بعد لڑکی نے کیا ایسا کام، اڑ جائیں گے ہوش

بہار میں سارن ضلع کے گورا پولیس آؤٹ پوسٹ علاقے کے سلیمہ پور گاؤں میں باپ کی ڈانٹ سننے کے بعد ایک لڑکی نےگلے میں پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔

  • Share this:
باپ کے ڈاٹنے کے بعد لڑکی نے کیا ایسا کام، اڑ جائیں گے ہوش
علامتی تصویر

چھپرا: بہار میں سارن ضلع کے گورا پولیس آؤٹ پوسٹ علاقے کے سلیمہ پور گاؤں میں باپ کی ڈانٹ سننے کے بعد ایک لڑکی نےگلے میں پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ سلیمہ پور گاؤں کے ششی کانت سنگھ کی 16 سالہ بیٹی شویتا کماری نے اس برس ہی انٹر میڈیٹ کا امتحان دیا تھا۔

بتادیں کہ شویتا کے والد نےکل رات کسی بات پر بیٹی کو ڈانٹ دیا تھا اور اس کے بعد گھر کےسب افراد سونے چلےگئے تھے۔ دیر رات شویتا نے گلے میں دوپٹے سے پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔

ذرائع نے بتایا کہ آج صبح اس کے اہل خانہ جب اس کے کمرے میں گئے تو لڑکی کو پھندے سے جھولتا پایا۔ جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے چھپرا صدر اسپتال بھیج دیا ہے۔ پولیس اس معاملے میں یو ڈی کیس درج کرکے جانچ کررہی ہے

First published: Feb 15, 2020 03:24 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading