உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بوائے فرینڈ کو لے کر شاپنگ مال میں ہی لڑکیاں بھڑگئیں ، جم کر چلے لات گھونسے ، دیکھئے ویڈیو

    بوائے فرینڈ کو لے کر شاپنگ مال میں ہی لڑکیاں بھڑگئیں ، جم کر چلے لات گھونسے ، دیکھئے ویڈیو

    بوائے فرینڈ کو لے کر شاپنگ مال میں ہی لڑکیاں بھڑگئیں ، جم کر چلے لات گھونسے ، دیکھئے ویڈیو

    Muzaffarpur Girls Fight Video : بہار کے مظفرپور میں پیش آئے لڑکیوں کے درمیان مار پیٹ کے اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔ ویڈیو میں کچھ لوگ بچانے کی بھی کوشش کررہے ہیں ، لیکن لڑکیاں نہیں مان رہی ہیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      مظفرپور : عام طور پر کسی معاملہ کو لے کر آپ نے لڑکیوں کو لڑتے یا جھگڑا کرتے ہوئے دیکھا ہوگا ، لیکن اگر لڑکوں کی طرح ہی لڑکیاں آپس میں بھڑجائیں اور وہ بھی عوامی مقامات پر تو آپ کیا کہیں گے ۔ جی ہاں ، کچھ ایسا ہی معاملہ بہار کے مظفر پور میں پیش آیا ہے ، جہاں شاپنگ مال میں لڑکیوں کے درمیان زبردست لڑائی ہوگئی ۔

      گرل فائٹ کا یہ ویڈیو شہر کے موتی جھیل میں واقع ایک مال کمپلیکس کا ہے ، جو اب سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے ۔ اس ویڈیو میں لڑکیاں آپس میں مار پیٹ کررہی ہیں اور ان کے جھگڑے کی وجہ ایک لڑکا بتایا جارہا ہے ۔ اس ویڈیو میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ دو لڑکیاں آپس میں مار پیٹ کرتی نظر آرہی ہیں ، جس میں ایک لڑکی بچاو کرنے آتی ہے اور پھر وہ بھی مار پیٹ کرنے لگتی ہے ۔ ساتھ ہی ایک لڑکا بچاو کرتے ہوئے نظر آرہا ہے ۔

      اس ویڈیو میں کافی دیر تک مارپیٹ ہوتی ہے اور مال میں افراتفری کی صورتحال پیدا ہوجاتی ہے ۔ ایک شخص سمجھانے کی کوشش کرتا ہے اور معاملہ کو ٹھنڈا کرتا ہے اور ڈانٹ ڈپٹ کر مال سے لڑکیوں کو باہر نکالا جاتا ہے ۔ واقعہ کی وجہ وہاں کے لوگ بھی بوائے فرینڈ کو لے کر ہوا جھگڑا ہی بتارہے ہیں ۔ حالانکہ اس معاملہ میں ابھی تک تھانہ میں کسی فریق نے درخواست نہیں دی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: