ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

آر جے ڈی ریاستی صدر پر جم کر برسے تیج پرتاپ ، کہا: ان جیسے لوگوں کی وجہ سے لالو یادو بیمار

تیج پرتاپ یادو کی جگدانند سنگھ سے ناراضگی کی وجہ لالو پرساد یادو کی رہائی کیلئے جاری مہم میں جگدانند کا ساتھ نہ ملنا ہے ۔

  • Share this:
آر جے ڈی ریاستی صدر پر جم کر برسے تیج پرتاپ ، کہا: ان جیسے لوگوں کی وجہ سے لالو یادو بیمار
آر جے ڈی ریاستی صدر پر جم کر برسے تیج پرتاپ ، کہا: ان جیسے لوگوں کی وجہ سے لالو یادو بیمار

پٹنہ : گزشتہ کئی دنوں سے تنظیم سے ناراض چل رہے لالو پرساد یادو کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو کے صبر کا باندھ ٹوٹ گیا ۔ آج آر جے ڈی دفر پہنچ کر تیج پرتاپ یادو نے اپنی ہی پارٹی کے ریاستی صدر جگدانند سنگھ کے خلاف محاذ کھول دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ تیج پرتاپ یادو کی جگدانند سنگھ سے ناراضگی کی وجہ لالو پرساد یادو کی رہائی کیلئے جاری مہم میں جگدانند کا ساتھ نہ ملنا ہے ۔ آپ کو یاد دلادیں کہ تیج پرتاپ یادو نے اپنے والد لالو پرساد یادو کی رہائی کیلئے 'آزادی پتر' لکھنے کی مہم چلا رکھی ہے ۔


آر جے ڈی دفتر پہنچ کر تیج پرتاپ یادو نے جگدانند سنگھ کے خلاف محاذ کھول دیا ۔ تیج پرتاپ یادو نے کہا کہ آج لالو یادو جگدانند سنگھ کی وجہ سے بیمار ہیں ۔ جب سے جگدانند سنگھ آر جے ڈی کے ریاستی صدر بنے ہیں ، ان کی پارٹی کمزور ہورہی ہے ۔ وہ ممبران اسمبلی سے بھی نہیں ملتے ہیں ۔ پارٹی کے کارکنان اور سبھی لیڈران ان سے ناراض ہیں ۔ آر جے ڈی دفتر میں اپنی ہی پارٹی کے ریاستی صدر سے ملنے کیلئے ممبران اسمبلی کو پہلے وقت لینا پڑتا ہے ۔


تیج پرتاپ یادو نے یہ بھی کہا کہ جب بھی پارٹی دفتر آتے ہیں تو ان کا استقبال نہیں کیا جاتا ہے ۔ جگدانند سنگھ ان سے ملاقات بھی نہیں کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی میں کوئی پروگرام کرتا ہوں تو جگدانند سنگھ اس دفتر سے دوری بناتے ہیں ۔ لالو پرساد یادو کے لئے ابھی تک انہوں نے 'آزادی پتر' بھی نہیں لکھا ۔ تیج پرتاپ یادو نے خود ریاستی صدر جگدانند سنگھ کے کمرے کے باہر کھڑے ہوکر میڈیا کے کیمرے کو یہ بھی دکھایا کہ دیکھئے وہ باہر کھڑے ہیں اور جگدانند سنگھ ابھی تک باہر بھی نکل کر نہیں آئے ہیں ۔


تیج پرتاپ یادو کی ناراضگی پر جگدانند سنگھ کی بولتی بند ہوگئی ۔ اس پورے معاملہ پر جگدانند سنگھ کچھ بھی بولنے سے گریز کرتے نظر آئے ۔ انہوں نے اس معاملہ کو گھر کا معاملہ بتاتے ہوئے کہا کہ مل بیٹھ کر وہ اس پر گفتگو کریں گے ۔ حالانکہ تیج پرتاپ یادو کی ناراضگی نے یہ ثابت کردیا ہے کہ آر جے ڈی میں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے ۔

لالو پرساد یادو کے گھر میں اور پارٹی میں اندرونی رسہ کشی اتنی بڑھ گئی ہے کہ آج تیج پرتاپ یادو کو اپنی ہی پارٹی کے ریاستی صدر جگدانند سنگھ کے خلاف محاذ کھولنا پڑگیا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 13, 2021 06:46 PM IST