پٹنہ کے اس کالج میں اب بھی نافذ رہے گا ڈریس کوڈ، مخالفت کے بعد نوٹس سے ’برقع‘ لفظ ہٹایا
غور طلب ہے کہ پٹنہ میں ڈریس کوڈ تقریبا ہر کالج میں نافذ ہے، لیکن ممکنہ طور پر پٹنہ شہر کا یہ پہلا کالج تھا جہاں برقع پر پابندی عائد کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا تھا۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 25, 2020 02:35 PM IST

فائل فوٹو
پٹنہ۔ بہار (Bihar) کے دارالحکومت پٹنہ (Patna) کے جے ڈی ویمنس کالج (JD Wemens College) میں ہفتہ کے دن کو چھوڑ کر باقی ہر دن سبھی طالبات کو متعینہ ڈریس کوڈ (Dress Code) میں ہی کالج آنا ہو گا۔ کالج انتظامیہ نے اپنے پہلے کے نوٹس میں برقع پہننے پر بھی پابندی لگا رکھی تھی، لیکن مخالفت ہونے پر نوٹس سے برقع لفظ ہٹا دیا گیا ہے۔ حالانکہ اب بھی ڈریس کوڈ نافذ رہے گا اور اگر کسی طالبہ کو ضابطوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا تو اسے 250 روپئے جرمانہ دینا ہو گا۔
جے ڈی ویمنس کالج انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ کسی کو دکھ پہنچانا مقصد نہیں تھا، صرف کالج میں ڈسپلن کے لئے ایسا کیا گیا تھا۔ انتظامیہ نے کہا کہ طالبات کی ناراضگی اور آندولن کرنے کی خبر کے بیچ نوٹس سے برقع لفظ ہٹا دیا گیا ہے۔ بتا دیں کہ نیوز 18 سے بات چیت میں مسلم طالبات نے برقع نہیں پہننے دینے کو لے کر جاری کئے گئے نوٹس پر اعتراض جتایا تھا۔
