ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

نتیش کمار کی بطور وزیراعلی حلف برداری آج ، لالو کے دونوں بیٹے بنیں گے وزیر

پٹنہ: بہار میں مهاگٹھ بندھن کو ملی بڑی جیت کے بعد 20 نومبر کو نتیش کمار ایک بار پھر بہار کے 23 ویں وزیر اعلی کے طور پر حلف لیں گے۔

  • News18
  • Last Updated: Nov 20, 2015 12:28 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
نتیش کمار کی بطور وزیراعلی حلف برداری آج ، لالو کے دونوں بیٹے بنیں گے وزیر
پٹنہ: بہار میں مهاگٹھ بندھن کو ملی بڑی جیت کے بعد 20 نومبر کو نتیش کمار ایک بار پھر بہار کے 23 ویں وزیر اعلی کے طور پر حلف لیں گے۔

 پٹنہ : پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں آج دوپہر دو بجے نتیش کمار وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیں گے۔ اس کے لئے ساری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔


نیوز 18 / ای ٹی وی کو ملی اطلاع کے مطابق نتیش کابینہ میں کل 28 وزرا حلف لیں گے ، جس میں جے ڈی یو کے 12 اور آر جے ڈی کے 12 وزرا شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ کانگریس کے چار وزرا بھی حلف لیں گے۔لالو کے دونوں بیٹے تیجسوی یادو اور تیج پرتاپ یادو وزیر بنیں گے۔


حلف برداری کی تقریب پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں منعقد ہوگی ۔ اس کے لئے ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس میں ملک بھر کی تمام جماعتوں کے کئی بڑے لیڈران بھی موجود رہیں گے۔


دوپہر 2 بجےنتیش کماراپنے 25 سے زیادہ وزراء کے ساتھ گورنر کی موجودگی میں عہدے اور رازداری کا حلف لیں گے۔ حلف برداری میں کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی، مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی، اتر پردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو، دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، نیشنل کانفرنس کے لیڈر عمر عبداللہ، جےڈي ایس کے صدر اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوگوڑا اور سی پی آئی ایم کے جنرل سکریٹری سیتارام يچوري کے علاوہ غیر بی جے پی حکومت والی ریاستوں کے کچھ دیگر وزرائے اعلی بھی شریک ہوں گے۔


خاص بات یہ ہے مہاراشٹر میں بی جے پی سے ناراض چل رہی شیوسینا کے لیڈر بھی اس پروگرام میں حصہ لینے پہنچ رہے ہیں۔ سمجھا جا رہا ہے کہ حلف برداری کے بہانے غیر بی جے پی جماعتوں کے لیڈروں کو اپنے اسٹیج پر اکٹھا کرکے نتیش کمار اپنی نئی سیاسی طاقت کا نہ صرف احساس کرانا چاہتے ہیں ،بلکہ بہار کے باہر بی جے پی کے خلاف سیاسی اتحاد کا چہرہ بھی بننا چاہتے ہیں۔

First published: Nov 19, 2015 07:25 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading