ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

معذور خاتون کے ریپ کی کوشش، کھمبھے سے باندھ کر شخص کا کردیا ایسا حال: ویڈیو وائرل

بہار کے بیتیا (Bettiah ) کے گوناہ پولیس تھانہ (Gaunaha police station) کے مٹھ منجھریا گاؤں میں ایک شخص کے ذریعے معذور خاتون کا ریپ (Rape) کرنے کی کوشش کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔

  • Share this:
معذور خاتون کے ریپ کی کوشش، کھمبھے سے باندھ کر شخص کا کردیا ایسا حال: ویڈیو وائرل
علامتی تصویر

بہار کے بیتیا  (Bettiah ) کے گوناہ پولیس تھانہ (Gaunaha police station) کے مٹھ منجھریا گاؤں میں ایک شخص کے ذریعے معذور خاتون کا ریپ  (Rape) کرنے کی کوشش کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہی نہیں اس شخص پر پہلے بھی کئی خواتین کا ریپ کرنے کا الزام ہے جبکہ بار۔بار ملزم شخص کے ذڑیعے کئے جارہے غلط کام سے غصائے لوگوں نے قانون کو ہاتھ میں لے لیا اور اس کی بجلی کے کھمبھے سے باندھ کر جم کر پٹائی کردی۔

یہ ہے پورا معاملہ۔۔

یہ معاملہ بیتیا ضلع کے گوناہا تھانپ علاقے کے مٹھ  منجھریا کا ہے، جہاں پیر کو دیر رات گھر میں گھس کر ایک شخص نے ادھیڑ عمر کی معذور خاتون کے ساتھ غلط کام کرنے کی کوشش کی، خاتون اور اس کے نواسسوں نے جب شور مچایا تو وہ بارش کا فائدہ اٹھاکر بھاگ گیا۔ جب یہ بات گاؤں والوں کو پتہ چلی تو وپ غصہ ہوئے۔ اس کے بعد اگلے دن کی صبح متاثرہ خاتون او گاؤں کے ہی لوگوں نے ملزم شخص سونو چودھری کو گھر سے کھینچ لیا پھر اسے متاثرہ خاتون کے گھر کے سامنے بجلی کے کھمبھے سے باندھ کر جم کر پیٹا۔ یہی نہیں اس کے بعد شخص کا سر منڈوا کر اسے جوتوں کی مالا پہناکر پورے گاؤں میں گھمایا۔ آپ کو بتادیں کہ متاثرہ خاتون کی عمر تقریبا 55 سال ہے، وہ بیوہ اور بولنے سے معذور ہے۔


اس معاملے کی اطلاع ملنے پر گوناہا تھانہ کی پولیس موقع پر پہنچ اور گاؤں والوں کے ذریعے یرغمال بنائے گئے ملزم شخص کو چھڑاکر اپنے ساتھ لے گئی۔ جبکہ گاؤں والے بتاتے ہیں کہ سونو چودھری کے ذریعے شرمسار کرنے والا یہ پانچواں واقعہ ہے ایک ویڈیو میں اس نے یہ سب قبول کیا ہے۔

First published: Jun 16, 2020 09:30 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading