ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

پٹنہ کے بکری بازار میں اس بار نہیں پہنچے سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان نام کے بکرے

پٹنہ میں کورونا کو لیکر دہشت کا ماحول ہے لیکن بکری بازار میں ایسا کچھ نہیں ہے۔ بکری بازار میں کورونا سے کسی کو کوئی خوف نہیں ہے۔

  • Share this:
پٹنہ کے بکری بازار میں اس بار نہیں پہنچے سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان نام کے بکرے
پٹنہ کے بکری بازار میں اس بار نہیں پہنچے سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان نام کے بکرے

پٹنہ۔ عیدالضحی کے آخری موقع پر پٹنہ کے بکری بازار میں خریداروں کی زبردست بھیڑ بکرے کو خریدنے پہنچنے لگی ہے۔حالانکہ اس بار سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان نام کے بکرے بازار میں موجود نہیں ہیں۔ لاک ڈاون میں صبح اور شام میں بازار کھلتا ہے۔ پٹنہ میں کورونا کو لیکر دہشت کا ماحول ہے لیکن بکری بازار میں ایسا کچھ نہیں ہے۔ بکری بازار میں کورونا سے کسی کو کوئی خوف نہیں ہے۔


بازار میں تاجر اور خریدار کا ریل پیل ہے۔ ایک دوسرے کو دھکا مکی کر لوگ بازار میں داخل ہو رہے ہیں اور ایک دوسرے پر چڑھ کر بکرا خرید رہے ہیں۔ ایسا نظارہ آپ نے نہیں دیکھا ہوگا کہ بکرا خریدنے کو لیکر کورونا کی تمام سوشل ڈسٹینسنگ کو طاق پر رکھ دیا جائے۔ کچھ دن پہلے تک بکری بازار میں سناٹا تھا۔ خریدار کورونا کے خوف سے بازار نہیں جا رہے تھے اور تاجر رو رہے تھے کہ انکا جانور نہیں بک رہا ہے لیکن اب حالات اس کے برعکس ہوگئے ہیں۔ پٹنہ کے لوگوں میں اچانک کورونا کا خوف دل سے نکل گیا ہے۔ بازار میں تاجر بھی مزے میں ہیں اور خریدار بھی۔ گزشتہ سال کے مقابلہ بازار مہنگا ہے۔ بکرے کی قیمت آسمان چھو رہی ہے۔ تاجروں کو سیلاب کا ایک بہانہ مل گیا ہے۔


تاجر کہہ رہے ہیں کہ سیلاب کے سبب جانوروں کی تعداد بازار میں کم پہنچی ہے۔ وہیں خریداروں کے لئے کوئی متبادل نہیں ہے۔ قربانی کرنا ہے تو بکرا خریدنا پڑے گا۔ لاک ڈاون میں لوگوں کا روزگار چوپٹ ہوگیا ہے لیکن جو لوگ قربانی کی استطاعت رکھتے ہیں وہ قربانی کریں گے۔ بازار میں ایسے لوگ مہنگائی کا ذکر تو کررہے ہیں لیکن تاجر کے من مانے ریٹ پر بکرا بھی خرید رہے ہیں۔ بکری بازار میں بارہ ہزار سے لیکر پچاس ہزار تک کے بکرے موجود ہیں۔ خریدار اپنی استطاعت کے مطابق بکرا خریدنے میں لگے ہیں۔ بکرے کی خرید و فروخت میں کورونا کو بالکل فراموش کردیا گیا ہے اور اسی کے ساتھ سوشل ڈسٹینسنگ نام کی یہاں کوئی چیز نظر نہیں آرہی ہے۔

Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jul 31, 2020 08:10 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading