உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شوہر تھا شہر سے دور ، بیوی کا پڑوسی پر آگیا دل ، عاشق نے بنادی ایسی حالت، جان کر اڑ جائیں گے ہوش!

    شوہر تھا شہر سے دور ، بیوی کا پڑوسی پر آگیا دل ، عاشق نے بنادی ایسی حالت، جان کر اڑ جائیں گے ہوش!

    شوہر تھا شہر سے دور ، بیوی کا پڑوسی پر آگیا دل ، عاشق نے بنادی ایسی حالت، جان کر اڑ جائیں گے ہوش!

    Bihar Crime News : محبت پانے کیلئے جان دینے والے عاشق و معشوقہ کی خبر تو سب نے سنی اور پڑھی ہوگی ، لیکن ایسے ایک سنکی عاشق کی خبر بہار کے پٹنہ ضلع سے سامنے آئی ہے ، جس نے اپنی معشوقہ کو پانے کے بعد اس کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

    • Share this:
      پٹنہ : محبت پانے کیلئے جان دینے والے عاشق و معشوقہ کی خبر تو سب نے سنی اور پڑھی ہوگی ، لیکن ایسے ایک سنکی عاشق کی خبر بہار کے پٹنہ ضلع سے سامنے آئی ہے ، جس نے اپنی معشوقہ کو پانے کے بعد اس کو موت کے گھاٹ (Girl Friend Murder) اتار دیا ۔ بتایا جا رہا ہے کہ مرنے والی لڑکی شادی شدہ تھی ، لیکن اس کے باوجود پیار میں پاگل ملزم نے اس سے شادی کرلی ۔ اس کے بعد اس نے اپنی معشوقہ کے گلے میں پھندا ڈال کر اس کا قتل کر دیا ۔ یہ سنسنی خیز واقعہ باڑھ تھانہ علاقہ میں پیش آیا ہے۔ ملزم نوجوان کا نام نیرج بتایا جا رہا ہے اور وہ بڈھنی چک گاؤں کا رہنے والا ہے ۔

      ملزم نوجوان پر یہ الزام مقتول لڑکی کی بہن نے لگایا ہے ۔ اس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اس کی بہن سے شادی تو کرلی ، لیکن وہ اس کو اپنے ساتھ نہیں رکھ رہا تھا، اس لئے اس کو راستے سے ہٹانے کے لئے نیرج نے ایک سازش کے تحت لاش کو پھندے پر لٹکا دیا ۔ معاملہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے واقعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے باڑھ کے سب ڈویژنل اسپتال بھیج دیا ۔

      خاتون کے مطابق اس کی بہن کی شادی 20 سال قبل ہوئی تھی، اس کا شوہر ناسک میں کام کرتا تھا ۔ اسی دوران پڑوس میں رہنے والا نیرج اکثر اس کے گھر آیا کرتا تھا۔ شوہر کی غیر موجودگی اور اس کی پیار بھری باتوں نے بہن کو نیرج کے قریب کر دیا ۔ دونوں کے درمیان معاشقہ ہو گیا ۔ شوہر ناسک میں ہی تھا ، اسی دوران دونوں نے ایک دن مندر میں شادی کرلی ۔ جب اس کے شوہر کو اس کا علم ہوا تو اس نے اس کو چھوڑ دیا اور بچوں کے ساتھ الگ ہو گیا ۔ ادھر شادی شدہ خاتون اکیلی رہ رہی تھی ۔ وہ اپنے نئے شوہر نیرج کمار پر ساتھ رکھنے کیلئے دباؤ ڈالنے لگی ۔

      نیرج نے پہلے سے شادی شدہ لڑکی سے شادی تو کر لی تھی ، لیکن وہ اس کو اپنے ساتھ نہیں رکھنا چاہتا تھا ۔ ایسے میں مقتول کی بہن نے الزام لگایا ہے کہ نیرج نے سازش کے تحت اس کی بہن کا قتل کردیا اور اس کو پھانسی کے پھندے پر لٹکا دیا ۔ اب لڑکی کی موت کی حقیقت پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی واضح ہوسکے گی۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا ہے، پولیس معاملے کی جانچ میں لگ گئی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: