ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بہار : آرایل ایس پی کا جے ڈی یو میں ہوا انضمام ، نتیش کمار نے اوپیندر کشواہا کو دی بڑی ذمہ داری

وزیراعلیٰ نتیش کمار نے اوپیندر کشواہا کو جے ڈی یو پارلیمانی بورڈ کا صدر بنائے جانے کا اعلان کیا ۔ اس کے بعد وزیراعلیٰ نے پروگرام میں موجود لوگوں سے کہا کہ ان کے اس فیصلہ خوش ہیں نہ ، جس پر سبھی لوگوں نے ہاتھ اٹھاکر اپنی رضامندی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد آگے اور بھی کچھ سوچا جائے گا۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 14, 2021 06:54 PM IST
  • Share this:
بہار : آرایل ایس پی کا جے ڈی یو میں ہوا انضمام ، نتیش کمار نے اوپیندر کشواہا کو دی بڑی ذمہ داری
بہار : آرایل ایس پی کا جے ڈی یو میں ہوا انضمام ، نتیش کمار نے اوپیندر کشواہا کو دی بڑی ذمہ داری

پٹنہ : راشٹریہ لوک سمتا پارٹی ( آر ایل ایس پی ) کے قومی صدر اور سابق مرکزی وزیر اوپیندر کشواہا نے آج بڑی تعداد میں اپنے حامیوں اور عہدیداران کے ساتھ پارٹی کا جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو ) میں انضمام کر لیا ۔ بہار کے وزیراعلیٰ اور جے ڈی یو کے سابق قومی صدر نتیش کمار اور دیگر قد آور لیڈران کی موجودگی میں یہاں پارٹی کے ریاستی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پروگرام میں کشواہا نے اپنی پارٹی کا عہدیداران کے ساتھ جے ڈی یو میں انضمام کا اعلان کیا ۔ اس کے بعد شامل لیڈران کو جے ڈی کی رکنیت دلائی گئی ۔


اس موقع پر وزیراعلیٰ نتیش کمار نے اوپیندر کشواہا کو جے ڈی یو پارلیمانی بورڈ کا صدر بنائے جانے کا اعلان کیا ۔ اس کے بعد وزیراعلیٰ نے پروگرام میں موجود لوگوں سے کہا کہ ان کے اس فیصلہ خوش ہیں نہ ، جس پر سبھی لوگوں نے ہاتھ اٹھاکر اپنی رضامندی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد آگے اور بھی کچھ سوچا جائے گا۔


نتیش کمار نے کہا کہ ہم لوگ سیاست کرتے ہیں ، لیکن سیاست کا مطلب کسی خاص طبقہ کو لیکر چلنا نہیں بلکہ سب کو ساتھ لیکر چلنا ہے ۔ اب کشواہا پارٹی میں آگئے ہیں ، سب کو مل کرچلنا ہے ۔ آپ کی کوئی خواہش نہیں ہے ، لیکن ہم لوگ آپ کیلئے سوچیں گے ۔ آپ کی عزت ہے اور آپ کی حیثیت بھی ہے ۔ ایسے میں ہم لوگ سوچیں گے ۔ جو ان کی خواہش تھی اس کا فی الحال انہوں نے اعلان کر دیا ۔


وزیراعلیٰ نے اس دوران شراب بندی کا تذکرہ کیا اور سوال اٹھانے والوں کو سخت جواب دیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم غصہ نہیں ہوتے ، ایوان میں جب کوئی رکن ٹوکا ٹوکی کرتے ہیں ، تو ہم سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں ، لیکن میڈیا والے کہتے ہیں کہ ہم غصہ ہوگئے ۔ شراب بندی کی گئی تو کچھ لوگ اس کی مخالفت کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہر جگہ شراب کی سپلائی ہورہی ہے ۔ اگر شراب سپلائی کی جانکاری کسی کو ہے تو وہ اس کی اطلاع کیوں نہیں دیتے ۔

جے ڈی یو میں شامل ہونے کے بعد کشواہا نے کہا کہ یہ پارٹی ہمارے لئے نئی نہیں ہے ۔ آج کا ملن تو صرف رسمی تھا ۔ جب ہم نے الگ جماعت بنائی تو کئی نشیب وفراز دیکھے ۔ اس بار کے اسمبلی انتخاب میں عوام کا سیدھا حکم ہوا کہ وہ بغیر تاخیر کئے نتیش کمار کے ساتھ رہیں۔ ہم لوگوں نے کافی وقت تک نتیش کمار کے ساتھ مل کر جدوجہد کی تھی ۔ کشواہا نے بغیر کسی جماعت کانام لئے کہا کہ ویسے لوگوں کے منصوبے کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے جو نتیش کمار کو کمزور کرنے کی کوشش میں تھے ، اس لئے عوام کے حکم پر آج سے وہ تنیش کمار کی قیادت میں کام کریں گے ۔

آر ایل ایس پی پوری طرح سے جے ڈی یو کی ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بغیر کسی شرط کے ان کی گھر واپسی ہوئی ہے ۔ نتیش کمار کی قیادت میں خدمت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ لوگ پوچھ رہے ہیں کہ کیا طے ہوا ہے ، لیکن یہ غلط بات ہے ۔ سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ انہوں نے نتیش کمار کی قیادت میں بہار کی خدمت کرنے کا عزم کیا ہے۔ نتیش کمار جو بھی ذمہ داری دیں گے وہ کام کریں گے ، اگر نہیں دیں گے پھر بھی ہرکارکن کام کرے گا۔ پارٹی کو اور مضبوط بنانے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اب وہ جے ڈی یو کے ہوگئے ہیں۔ جے ڈی یو کو پھر سے نمبر ون پارٹی بنانے کا کام کرنا ہے ۔ انہوں نے نتیش کمار سے کہا کہ وہ کام کرتے رہیں ، پارٹی کا ایک ایک سپاہی مضبوطی سے آپ کے ساتھ کھڑا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 14, 2021 06:54 PM IST