اپنا ضلع منتخب کریں۔

    نتیش سرکار نے پورا کیا انتخابی وعدہ ، 700 پرائیویٹ اسپتالوں میں بھی مفت میں لگے گی کورونا ویکسین

    کورونا ویکسین کی قلت کو لیکر مرکز اور ریاستی حکومتیں آمنے سامنے، مرکز نے کہا وبا ء پرنہیں ہونی چاہیے سیاست

    کورونا ویکسین کی قلت کو لیکر مرکز اور ریاستی حکومتیں آمنے سامنے، مرکز نے کہا وبا ء پرنہیں ہونی چاہیے سیاست

    Corona Vaccination: بہار کی نتیش حکومت نے اپنا بڑا انتخابی وعدہ پورا کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ سبھی سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں میں مفت میں کورونا کے ٹیکے لگائے جائیں گے ۔

    • Share this:
      کورونا کا نام و نشان مٹانے کیلئے جنگی سطح پر ٹیکہ کاری مہم جاری ہے ۔ ہیلتھ ورکرس اور فرنٹ لائن ورکرس کے بعد آج سے عام لوگوں کو ٹیکہ لگانے کی مہم شروع ہوگئی ہے ۔ ایسے میں بہار کی نتیش حکومت نے اپنا بڑا انتخابی وعدہ پورا کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ سبھی سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں میں مفت میں کورونا کے ٹیکے لگائے جائیں گے ۔

      بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے محکمہ صحت کے افسران کے ساتھ میٹنگ کے بعد یہ اعلان کیا کہ کابینہ کی میٹنگ میں لئے گئے فیصلہ کی بنیاد پر ہی ٹیکہ کاری ہوگی ، جس میں لوگوں کو کوئی فیس نہیں دینی ہوگی ۔ بتادیں کہ مرکزی حکومت کے مطابق پرائیویٹ اسپتالوں میں ٹیکہ کاری کیلئے ڈھائی سو روپے ادا کرنے ہوں گے ۔ لیکن بہار میں ٹیکہ کے قیمت کی ادائیگی عام لوگ نہیں بلکہ ریاستی حکومت کرے گی۔



      محکمہ صحت کے چیف سکریٹری پرتیہ امرت نے بتایا کہ بہار میں تیسرے مرحلہ میں جہاں شروعات میں 50 پرائیویٹ اسپتالوں کا انتخاب ہوا ہے وہیں کل 1600 ٹیکہ کاری سینٹروں پر ویکسین دینے کی تیاری کی گئی ہے ۔ ٹیکہ کاری کی شروعات خود وزیر اعلی نتیش کمار اپنے یوم پیدائش کے موقع پر آئی جی آئی ایم ایس میں کورونا کا ٹیکہ لے کر کریں گے۔

      انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آج شروع میں ریاست کے 700 مراکز پر ٹیکہ کاری شروع ہوگی ، جس میں سبھی پی ایچ سی شامل ہیں ۔ بہار میں 15 مارچ سے ٹیکہ کاری مراکز کی تعداد بڑھا کر ایک ہزار کی جائے گی اور 16 سے 31 مارچ تک 1200 مراکز پر ٹیلے لگائے جائیں گے جبکہ ایک سے 15 اپریل تک 1500 سینٹرس اور 16 سے 30 اپریل تک 1600 سینٹرس پر ٹیکے لگائے جائیں گے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: