ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

کورونا کے خوف کے سبب طلبہ سے خالی ہوا پٹنہ ، ہوسٹل مالکان سمیت کاپی کتاب کے دکاندار مالی مشکلات سے دوچار

پٹنہ میں کورونا کا قہر جاری ہے ۔ روزانہ سیکڑوں کورونا کے پازیٹیو مریض مل رہے ہیں ۔ ایسے میں لوگوں میں خوف و دہشت کا عالم کم نہیں ہورہا ہے ۔ علاوہ ازیں جو لوگ شہر سے باہر ہیں ، وہ اس حالت میں پٹنہ آنا نہیں چاہتے ہیں ۔

  • Share this:
کورونا کے خوف کے سبب طلبہ سے خالی ہوا پٹنہ ، ہوسٹل مالکان سمیت کاپی کتاب کے دکاندار مالی مشکلات سے دوچار
کورونا کے خوف کے سبب طلبہ سے خالی ہوا پٹنہ ، ہوسٹل مالکان سمیت کاپی کتاب کے دکاندار مالی مشکلات سے دوچار

پٹنہ میں ہوسٹلوں کا ایک جال بچھا ہے ۔ بہار کے لاکھوں طلبہ پٹنہ میں زیر تعلیم ہیں ۔ لاک ڈاون اور کورونا کے سبب تعلیمی ادارے اور کوچنگ انسٹی ٹیوٹ بند ہیں ، جس کے نتیجہ کے طور پر طلبہ اپنے اپنے گھر چلے گئے ہیں ۔ پٹنہ شہر میں طلبہ کی موجودگی روزگار کا بڑا ذریعہ ہے۔ طلبہ کے جانے کے سبب شہر کا درجنوں کاروبار پوری طرح سے مفلوج ہوچکا ہے ۔ شہر کے ہزاروں لوگوں کی زندگی لاج ، ہوسٹل اور مکان کے کرایہ سے چلتی ہے۔ طلبہ نہیں ہیں تو ان کی زندگی پٹری سے اتر گئی ہے ۔ پیسہ کی کمی کے سبب ہوسٹل مالکان کو اپنے گھر کا چولہا روشن کرنا مشکل ہورہا ہے ۔


ادھر قلم ، کاپی ، کتاب اور فوٹو اسٹیٹ کی دکاندار مالی بحران کے شکار ہیں ۔ جانکاروں کے مطابق پٹنہ میں صرف ہاسٹل اور لاج سے ایک مہینہ میں پانچ کروڑ کا کاروبار ہوتا ہے ۔ وہیں کاپی، کتاب کا روزگار کئی کروڑ کا ہے ۔ ہوسٹل اور لاج کے مالکان کے مطابق طلبہ اپنے گھر جا چکے ہیں اور کرایہ بھی نہیں دے رہے ہیں ۔ ایک بیڈ کا کرایہ عام طور سے تین ہزار سے زیادہ ہے ۔ طلبہ کے مطابق وہ کرایہ دینے سے قاصر ہیں ، ایسے میں شہر کے جو لوگ اس پیشہ سے منسلک ہیں ، ان کا نظام بگڑ گیا ہے ۔ ہاسٹل ، لاج اور مکان کے مالکان کے مطابق طلبہ کی موجودگی میں مزید تاخیر ہوئی تو ان کی معاشی حالت اور بھی خراب ہو جائےگی ۔


پٹنہ میں کورونا کا قہر جاری ہے ۔ روزانہ سیکڑوں کورونا کے پازیٹیو مریض مل رہے ہیں ۔
پٹنہ میں کورونا کا قہر جاری ہے ۔ روزانہ سیکڑوں کورونا کے پازیٹیو مریض مل رہے ہیں ۔


ادھر پٹنہ میں کورونا کا قہر جاری ہے ۔ روزانہ سیکڑوں کورونا کے پازیٹیو مریض مل رہے ہیں ۔ ایسے میں لوگوں میں خوف و دہشت کا عالم کم نہیں ہورہا ہے ۔ علاوہ ازیں جو لوگ شہر سے باہر ہیں ، وہ اس حالت میں پٹنہ آنا نہیں چاہتے ہیں ۔

ماہرین تعلیم کے مطابق کورونا کے سبب کمپٹیشن کی تیاری کرنے والے طلبہ کو کافی نقصان ہورہا ہے ۔ اسی طرح کوچنگ کے مالکان اور ٹیچر بھی اب خستہ حالی کے شکار ہونے لگے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 09, 2020 12:05 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading