ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بہار : لاک ڈاون میں نہ کریں نوکری کی فکر ، اب روزگار مہیا کرائے گی نتیش سرکار ، جانئے کیسے

Bihar News: بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے لاک ڈاﺅن کے دوران سبھی لوگوں کو روزگار دستیاب کرانے کیلئے مستعدی سے کام کرنے کیلئے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ وہ یہ یقینی بنائیں کہ کوئی بھی مزدور کام سے محروم نہ رہے ۔

  • UNI
  • Last Updated: May 06, 2021 11:50 PM IST
  • Share this:
بہار : لاک ڈاون میں نہ کریں نوکری کی فکر ، اب روزگار مہیا کرائے گی نتیش سرکار ، جانئے کیسے
بہار : لاک ڈاون میں نہ کریں نوکری کی فکر ، اب روزگار مہیا کرائے گی نتیش سرکار، جانئے کیسے

پٹنہ : بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے لاک ڈاﺅن کے دوران سبھی لوگوں کو روزگار دستیاب کرانے کیلئے مستعدی سے کام کرنے کیلئے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ وہ یہ یقینی بنائیں کہ کوئی بھی مزدور کام سے محروم نہ رہے ۔ وزیراعلی نے جمعرات کو ایک انے مارگ واقع سنکلپ میں دیہی علاقوں میں روزگار کی تخلیق اورلاک ڈاﺅن کے دوران چلائے جارہے کمیونیٹی کچن سے متعلق ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے جائزہ میٹنگ کے دوران افسران کو یہ ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا انفیکشن کو کنٹرول کرنے کیلئے لاک ڈاﺅن نافذ کیا گیا ہے ۔ اس دوران خواہشمند سبھی لوگوں کور وزگار دستیاب کرانے کیلئے مستعدی سے کام کریں ۔ یہ یقینی بنائیں کہ کوئی مزدور کام سے محروم نہ رہے ۔


پچھلی مرتبہ بھی لاک ڈاﺅن کے دوران باہر سے آئے ہوئے لوگوں کے ساتھ ۔ ساتھ یہاں کے بھی خواہشمند افراد کے لئے منریگا کے توسط سے روزگار کی تخلیق کی گئی تھی ۔ اس بار بھی منریگا کے توسط سے لوگوں کو کام کے مواقع دینا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ دیہی علاقوں کے ساتھ شہری علاقوں میں غریب لوگوں کو کام ملے ، تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو ۔ انہوں نے افسران کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ کام کرنے والے مزدوروں کی مزدوری کو بروقت ملنے کو یقینی بنائیں۔


وزیر اعلی نتیش کمار نے کہاکہ سات نشچے پارٹ۔2 کے تحت چلائے گئے منصوبوں کو منظوری دی گئی ہے ۔ جل جیون۔ ہریالی مہم کے تحت کئے جارہے کاموں کے ساتھ دیگر سرکاری منصوبوں کے تحت تعمیری کام بھی کرائے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سبھی منصوبوں میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو روزگار دستیاب کرایا جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ سبھی کام مقامات پر کووڈ انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کیلئے دی گئی ہدایات پر ٹھیک سے عمل کرائیں ۔ لوگوں کو کورونا کے تئیں محتاط رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ لوگ آپس میں دوری بنا کر کام کریں اور ماسک کا استعمال ضرورکریں۔


نتیش کمار نے کہا کہ سبھی اضلاع میں غریب اور مجبور و بے بس لوگوں کیلئے کمیونیٹی کچن چلائیں ۔ تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو ۔ ان مراکز پر بھی کووڈ ضوابط پر عمل کرایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ مائکنگ کے ذریعہ گاﺅں گاﺅں تک روگازگار کی دستیابی کو لے کر لوگوں کو جانکاری دیں۔ ساتھ ہی کورونا انفیکشن کے تئیں لوگوں کو محتاط اور بیدار کرنے کیلئے مسلسل مہم چلاتے رہیں۔

اس سے قبل اجلاس میں دیہی ترقیات محکمہ کے پرنسپل سکریٹری اروند کمار چودھری نے مہا تما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی منصوبہ کے ساتھ ۔ساتھ دیہی علاقوں میں روزگار کی تخلیق سے متعلق ایکشن پلان کی تفصیلی جانکاری پرزنٹیشن کے ذریعہ دی ۔

شہری ترقیات اور رہائش محکمہ کے پرنسپل سکریٹری آنند کشور نے بھی شہری علاقوں میں روزگار کی تخلیق سے متعلق کئے جارہے کاموں اور آفات مینجمنٹ محکمہ کے پرنسپل سکریٹری پرتیہ امرت نے سبھی اضلاع میں کمیونیٹی کچن چلانے سے متعلق جانکاری دی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 06, 2021 11:50 PM IST