உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Bihar: عاشق کے ساتھ تعلقات بنا رہی تھی ماں، بیٹے نے رنگے ہاتھوں پکڑا تو اٹھایا ایسا خوفناک قدم

    Bihar: عاشق کے ساتھ تعلقات بنا رہی تھی ماں، بیٹے نے رنگے ہاتھوں پکڑا تو اٹھایا ایسا خوفناک قدم

    Bihar: عاشق کے ساتھ تعلقات بنا رہی تھی ماں، بیٹے نے رنگے ہاتھوں پکڑا تو اٹھایا ایسا خوفناک قدم

    Patna Crime News: بہار میں قتل کا یہ معاملہ پٹنہ میں پیش آیا، جہاں پولیس نے صرف 72 گھنٹے کے اندر ہی پورے معاملہ کا انکشاف کرلیا اور ملزمین کو ثبوت کے ساتھ گرفتار کرلیا ۔

    • Share this:
      پٹنہ : بہار میں شادی شدہ خاتون سے ناجائز تعلقات کی وجہ سے ایک شخص کو اپنی جان گنوانی پڑی ۔ نوجوان کا قتل اس کی معشوقہ کے بیٹے نے ہی بڑے منصوبہ بند طریقہ سے کردیا اور جسم پر ایک دو نہیں بلکہ چاقو سے بارہ مرتبہ وار کئے اور پھر گردن بھی ریت ڈالی ۔ بہار میں قتل کا یہ معاملہ پٹنہ میں پیش آیا، جہاں پولیس نے صرف 72 گھنٹے کے اندر ہی پورے معاملہ کا انکشاف کرلیا اور ملزمین کو ثبوت کے ساتھ گرفتار کرلیا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: چار سال کے بچے کو کاٹتے ہی زہریلے کوبرا کی تڑپ تڑپ کر موت، معصوم پوری طرح صحتمند


      18 جون 2022 کو باڑھ سب ڈویژن کے مرانچی تھانے کے تحت مونو نامی شخص کا قتل کر دیا گیا۔ قتل کیس میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان سے قتل میں استعمال ہونے والے چاقو کے ٹکڑے بھی برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مونو کو ناجائز تعلقات کی بنا پر قتل کیا گیا تھا۔ پریس کانفرنس کے دوران باڑھ کے اے ایس پی اروند پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ 18 جون کو مونو نامی نوجوان کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کا مقدمہ نمبر 94/22 ہے۔ ابتدائی طور پر یہ معاملہ قتل اور ٹرین سے پھینکنے کا معلوم ہوتا تھا۔

       

      یہ بھی پڑھئے:  ادھو ۔ پوار کی ملاقات میں شندے کو سی ایم کا عہدہ دینے پر غور


      مرنے والے شخص کی تصویر سے شناخت ہونے کے بعد معاملہ قتل میں بدل گیا اور اے ایس پی نے مرانچی پولیس اسٹیشن کے ساتھ ٹیکنیکل ٹیم کو جانچ میں لگا دیا۔ اس معاملہ میں تین لوگوں کو گرفتار کیا گیا، جن کے نام بادل کمار، انکت کمار اور بھاجو ہیں۔ تینوں کی گرفتاری کے بعد جب سختی سے پوچھ گچھ کی گئی تو پورا معاملہ واضح ہوگیا۔ اے ایس پی اروند پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ مقتول کے کئی خواتین سے تعلقات تھے، جن میں سے ایک بادل کی ماں بھی تھی۔ بادل نے اپنی ماں کو مونو کے ساتھ ہمبستر ہوتے ہوئے دیکھ لیا تھا تبھی سے اس نے اسے مارنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔

      مقتول مونو کو اس بات کا علم تھا کہ بادل نے اس کو اپنی ماں کے ساتھ ناجائز تعلقات بناتے ہوئے دیکھ لیا ہے ، جس کی وجہ سے اس نے سمجھوتہ کی پہلی کی، لیکن بادل کو کچھ اور ہی کرنا تھا۔ تینوں گرفتار ملزمان نے واردات کو انجام دینے سے پہلے مقتول مونو کے ساتھ پہلے شراب پی اور پھر مقتول کے نشے میں دھت ہوجانے کے بعد بادل نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر اس پر چاقو سے 12 وار کئے۔ اس پر بھی غصہ کم نہیں ہوا تو اس نے مونو کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: