ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

نابالغ نیپالی لڑکی کو یرغمال بناکر 3 وحشی درندوں نے بچی کے ساتھ کی انتہائی گھنونی حرکت، اڑ جائیں گے ہوش

پٹنہ میں جہاں نیپالی لڑکی کے ساتھ وحشی درندوں نے انتہائی شرمناک اور گھنونے کام کو انجام دیا۔ بتادیں کہ اس کی اجتماعی عصمت دری (Gang rape) کی۔

  • Share this:
نابالغ نیپالی لڑکی کو یرغمال بناکر 3 وحشی درندوں نے بچی کے ساتھ کی انتہائی گھنونی حرکت، اڑ جائیں گے ہوش
علامتی تصویر

لاک ڈاؤن  (Lockdown) میں بہار کے قانونی نظام بہتر رہےتھے اور اسی دوران جرائم کے واقعات میں ہورہی کمی کو لیکر پولیس ہیڈ کوارٹر نے بھی اطمینان کا اظہار کیا تھا۔ لیکن تین دن پہلے 24 گھنٹے میں ہی 10 قتل نے قانونی نظام پر سوال کھڑا کردیا تھا۔ اسی درمیان اب ایک اور بڑی خبر راجداھانی پٹنہ سے آئی ہے جہاں نیپالی لڑکی کے ساتھ وحشی درندوں نے انتہائی شرمناک اور گھنونے کام کو انجام دیا۔ بتادیں کہ اس کی اجتماعی عصمت دری (Gang rape)  کی۔


ملی جانکاری کے مطابق نیپال کے بلراج ضلع کی رہنے والی ایک 14 سالہ نابالغ لڑکی اپنی بہن اور بھابھی کے ساتھ پٹنہ میں رہتی تھی۔ یہ واقعہ یکم جون کو پیش آیا  جب یہ لڑکی اپنے گھر لوٹ رہی تھی۔  اس دوران روشن نامی ایک نوجوان نے اسے اغوا کیا اور زبردستی اسے نیم خالی مکان میں لے گیا۔  الزام ہے کہ روشن کے دو دوست پہلے ہی وہاں موجود تھے اور ان سب نے بچی کی اجتماعیعصمت دری کو انجام دیا۔

پکڑے گئے لوگوں میں 18 سال کا وکاس کمار ، 18  سال کا ہی روشن کمار منٹو اور انشو کمار کے نام شامل ہیں۔ دو ملزم ابھی بھی فرار بتائے جارہے ہیں۔ پولیس نے ان سبھی کے خلاف پاکسو ایکٹ کے تحت کیس درج کرلیا گیاہے اور فرار دو ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ ماری کررہی ہے۔فی الحال متاثرہ کی میڈیکل جانچ کرائی جارہی ہے۔


واقعے کی جانکاری کنبے کو ملی تو وہ راجیو نگر تھانے پر پہنچے۔ اس کےبعد راجیو نگر تھانہ پولیس نے پورا معاملہ مہیلا تھانے سونپ دیا۔ بعد میں مہیلا تھانے کی پولیس نے متاثرہ لڑکی سے لئے گئے بیان کی بنیاد پر اس معاملے میں کارروائی کارروائی کرتے ہوئے چار لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ حالانکہ ابھی بھی دو ملزم پولیس گرفت  میں ہیں۔
First published: Jun 02, 2020 05:48 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading