جے ڈی یو امیدوار انل ہیگڑے Rajya Sabha کیلئے بلامقابلہ منتخب، نتیش کمار کا ادا کیا شکریہ
جے ڈی یو امیدوار انل ہیگڑے Rajya Sabha کیلئے بلامقابلہ منتخب، نتیش کمار کا ادا کیا شکریہ
Rajya Sabha By Election: راجیہ سبھا کے رکن کنگ مہیندر کی موت سے خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب میں جے ڈی (یو) کے امیدوار انیل ہیگڑے بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔ بہار قانون ساز اسمبلی کے سکریٹری نے انہیں راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہونے پر سرٹیفکیٹ دیا۔
پٹنہ : راجیہ سبھا کے رکن کنگ مہیندر کی موت سے خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب میں جے ڈی (یو) کے امیدوار انیل ہیگڑے بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔ بہار قانون ساز اسمبلی کے سکریٹری نے انہیں راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہونے پر سرٹیفکیٹ دیا۔ بلامقابلہ منتخب ہونے کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے بعد انل ہیگڑے نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور جے ڈی یو کے قومی صدر للن سنگھ کا شکریہ ادا کیا۔
انیل ہیگڑے نے کہا کہ جارج فرنانڈیز جیسے جدوجہد کرنے والے لیڈر کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے ۔ اس موقع پر بہار حکومت کے وزیر شراون کمار نے کہا کہ نتیش کمار نے ایسے شخص کو راجیہ سبھا میں بھیجا ہے، جن کی زندگی جدوجہد سے بھری رہی ہے۔ 12 سال تک جے ڈی یو دفتر میں رہ کر پارٹی کے پروگراموں کو آگے بڑھایا ہے ۔ انیل ہیگڑے پہلے کی طرح کام کرتے رہیں گے۔
راجیہ سبھا کی ایک سیٹ کے لیے ضمنی انتخاب مکمل ہو گیا ہے، لیکن راجیہ سبھا کی پانچ سیٹوں کے لیے نامزدگی کا عمل کل سے شروع ہو گا۔ ان پانچ سیٹوں میں تعداد کی بنیاد پر جے ڈی یو کو ایک، بی جے پی اور آر جے ڈی کو 2 سیٹیں ملنے کا امکان ہے ۔
جے ڈی یو نے ابھی تک اپنے امیدوار کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے۔ اس مرتبہ پارٹی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر آر سی پی سنگھ کی مدت کار ختم ہو رہی ہے۔ ان کے تیسری مرتبہ راجیہ سبھا جانے پر تذبذب ہے۔ جے ڈی یو کے سینئر لیڈروں اور ایم ایل ایز نے امیدواروں کے انتخاب کا حق وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو دے دیا ہے۔
وہیں جے ڈی یو ممبران اسمبلی کو کسی بھی طرح کی ہدایت دئے جانے کی تردید کرتے ہوئے جے ڈی یو کے چیف وہپ اور بہار حکومت کے وزیر شراون کمار نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ کسی بھی ایم ایل اے کو پٹنہ میں رہنے یا کسی اور طرح کی ہدایت نہیں دی گئی ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔