உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جیتن رام مانجھی کا NDA میں گھٹ رہا دم، کہا : وزیر اعلی کا عہدہ چھوڑنے کا ہے ملال

    جیتن رام مانجھی کا NDA میں گھٹ رہا دم، کہا : وزیر اعلی کا عہدہ چھوڑنے کا ہے ملال

    جیتن رام مانجھی کا NDA میں گھٹ رہا دم، کہا : وزیر اعلی کا عہدہ چھوڑنے کا ہے ملال

    Bihar News: اتوار کو کشن گنج میں پارٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جیتن رام مانجھی نے کہا تھا کہ این ڈی اے میں انہیں گھٹن محسوس ہورہی ہے ۔ اس کیلئے انہوں نے ممبران اسمبلی کی تعداد کے حساب سے اپنی پارٹی کو بی جے پی اور جے ڈی یو سے چھوٹا ہونے کی بات کہی تھی ۔

    • Share this:
      پٹنہ : سابق وزیر اعلی اور ہندوستانی عوام مورچہ ( ہم) کے سربراہ جیتن رام مانجھی کے تازہ بیان سے بہار کی سیاست میں ہنگامہ مچ گیا ہے ۔ اتوار کو کشن گنج میں پارٹی کی قومی ایگزیکٹیو کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جیتن رام مانجھی نے کہا تھا کہ این ڈی اے میں انہیں گھٹن محسوس ہورہی ہے ۔ اس کیلئے انہوں نے ممبران اسمبلی کی تعداد کے حساب سے اپنی پارٹی کو بی جے پی اور جے ڈی یو سے چھوٹا ہونے کی بات کہی تھی ۔ مانجھی نے یہ بھی کہا تھا کہ سال 2015 میں وزیر اعلی بننے کے بعد ایک سال سے بھی کم وقت میں انہیں وزیر اعلی کا عہدہ چھوڑنے کا ملال ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : اب شمال مشرق پہنچ گیا ہے مانسون، ملک کے ان حصوں میں بارش کا جاری ہوا الرٹ، جانیےIMDکا تازہ امکان


      یہی نہیں، مانجھی نے یہ بھی کہا تھا کہ سبھی کو ایسا لگتا ہے کہ نتیش سرکار ان کے دم پر رہی چل رہی ہے ، لیکن حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس صرف چار ممبران اسمبلی ہیں، اگر چاروں ممبران اسمبلی کو ہٹا بھی دیا جائے تو بھی نتیش سرکار کے پاس دو اضافی ممبران اسمبلی موجود ہیں ۔ مانجھی نے کہا کہ اگر ان کے پاس دس ممبران اسمبلی تعداد کی ہوتی تو وہ وزیر اعلی نتیش کمار سے ہر کام کروا لیتے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : سادھو سنتوں کے ملک میں نفرت کا ماحول ملک کے خلاف سازش: اخترالایمان


      پارٹی سے وابستہ ذرائع کے مطابق جیتن رام مانجھی کی ناراضگی اس بات سے ہے کہ این ڈی اے اتحاد میں ان کی سنی نہیں جارہی ہے ۔ ساتھ ہی وہ وقت وقت پر سرکار سے اپنی پارٹی کیلئے مطالبہ کرتے رہتے ہیں ۔ خواہ وہ بہار قانون ساز کونسل کی سیٹ ہو یا پھر کچھ اور ۔

      پیر کو 'جنتا دربار میں وزیراعلی' پروگرام کے بعد میڈیا سے بات چیت میں نتیش کمار نے مانجھی کے اس دعوی پر کہ وہ این ڈی اے میں گھٹن محسوس کررہے ہیں پوچھے جانے پر کہا کہ ان کو ایسا نہیں لگتا ، وہ این ڈی اے کا حصہ ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: