உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    New Strategy: کانگریس چاہتی ہے نتیش کمار بنیں یو پی اے کے کنوینر: ذرائع

    New Strategy: کانگریس چاہتی ہے نتیش کمار بنیں یو پی اے کے کنوینر: ذرائع

    New Strategy: کانگریس چاہتی ہے نتیش کمار بنیں یو پی اے کے کنوینر: ذرائع

    New Role: بہار میں نئی حکومت کی تشکیل کے حوالے سے ذرائع کی جانب سے کئی جانکاریاں سامنے آرہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق نتیش کمار چاہتے ہیں کہ اس حکومت میں کانگریس کو اسپیکر کا عہدہ ملے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Bihar | Patna | Patna
    • Share this:
      پٹنہ : بہار میں نئی حکومت کی تشکیل کے حوالے سے ذرائع کی جانب سے کئی جانکاریاں سامنے آرہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق نتیش کمار چاہتے ہیں کہ اس حکومت میں کانگریس کو اسپیکر کا عہدہ ملے۔ اتنا ہی نہیں ذرائع یہ بھی بتا رہے ہیں کہ نتیش کمار کو یو پی اے کا کنوینر بنایا جا سکتا ہے۔ کانگریس چاہتی ہے کہ نتیش کمار کو یو پی اے کا کنوینر بنایا جائے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: کل دوپہر 2 بجے نتیش کمار لیں گے سی ایم کے عہدہ کا حلف، تیجسوی ہوں گے نائب وزیر اعلی


      بتا دیں کہ گزشتہ دو دنوں میں بہار کی سیاست میں زبردست ہلچل ہوئی ۔ جے ڈی یو سے آر سی پی سنگھ کے استعفیٰ کے بعد بہار کی سیاست لگاتار نئی کروٹ لیتی رہی ۔ بہار این ڈی اے میں دراڑ کھل کر سامنے آ گئی۔ بالآخر نتیش کمار نے این ڈی اے کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور گورنر پھاگو چوہان کے سامنے نئی حکومت کی تشکیل کا دعوی پیش کیا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: وزیر اعلی نتیش کمار کے ساتھ آئے جیتن رام مانجھی، ہم نے بلا شرط دی حمایت


      اس کیلئے انہوں نے جے ڈی یو، کانگریس، بائیں بازو اور آزاد امیدواروں کے 164 ایم ایل ایز کی حمایت کا خط گورنر کو پیش کیا۔ اب 10 اگست کو دن کے 2 بجے نتیش کمار مہا گٹھ کی نئی حکومت کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لے رہے ہیں۔ اس کے ساتھ آر جے ڈی کے تیجسوی یادو نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔

      اس درمیان ذرائع نے بتایا کہ نتیش کمار چاہتے ہیں کہ اس حکومت میں اسپیکر کا عہدہ کانگریس کے پاس ہو۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس چاہتی ہے کہ نتیش کمار یوپی اے کا کنوینر بنیں۔ اب آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ مہاگٹھ بندھن بہار اور ملک کی سیاست میں کیا نیا لے کر آتا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: