உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نائب صدر جمہوریہ بننا چاہتے تھے نتیش کمار، بہار میں تیجسوی ہوں گے اصلی CM : سشیل مودی

    نائب صدر جمہوریہ بننا چاہتے تھے نتیش کمار، بہار میں تیجسوی ہوں گے اصلی CM : سشیل مودی ۔ فائل فوٹو ۔

    نائب صدر جمہوریہ بننا چاہتے تھے نتیش کمار، بہار میں تیجسوی ہوں گے اصلی CM : سشیل مودی ۔ فائل فوٹو ۔

    Bihar politics: نتیش کمار بہار میں این ڈی اے چھوڑ کر آخر مہا گٹھ بندھن کے ساتھ کیوں گئے؟ اس سوال کا جواب وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے یہ دیا کہ بی جے پی نے ہم پر بار بار حملہ کیا اور پارٹی کے ایم پی اور ایم ایل ایز کی رائے سے این ڈی اے چھوڑنے کا فیصلہ کیا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Bihar | Patna | Patna
    • Share this:
      پٹنہ : نتیش کمار بہار میں این ڈی اے چھوڑ کر آخر مہا گٹھ بندھن کے ساتھ کیوں گئے؟ اس سوال کا جواب وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے یہ دیا کہ بی جے پی نے ہم پر بار بار حملہ کیا اور پارٹی کے ایم پی اور ایم ایل ایز کی رائے سے این ڈی اے چھوڑنے کا فیصلہ کیا ۔ انہوں نے اس کیلئے سماج میں تفریق پیدا کئے جانے اور جے ڈی یو کو توڑنے کی سازش کرنے جیسے کئی الزامات لگائے۔ لیکن دوسری طرف بی جے پی بھی نتیش کمار پر سخت حملہ کر رہی ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ نتیش کمار کے کافی قریب کہے جانے والے سشیل کمار مودی نے یہ حملہ کیا ہے۔

      پٹنہ میں بی جے پی کی پریس کانفرنس میں سشیل مودی نے الزام لگایا کہ جے ڈی یو نتیش کمار کو نائب صدر بنانا چاہتی ہے۔ جبکہ خود ہمارے پاس اکثریت تھی۔ ان کے قریبی لوگوں نے کئی بار کوشش کی کہ ان کو نائب صدر کا امیدوار اعلان کردیا جائے ، ان کے لوگ آئے، ہمارے لیڈروں سے ملے اور کہا کہ نتیش جی کو نائب صدر بنا دیجئے اور آپ لوگ بہار میں حکومت چلائیے ۔ شاید یہ بھی ایک وجہ ہو سکتی ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: آٹھویں مرتبہ بہار کے وزیر اعلی بنے نتیش کمار، تیجسوی یادو نے بھی لیا حلف


      سشیل مودی نے کہا کہ نتیش جی اب بہار میں دکھاوے کے وزیر اعلیٰ ہوں گے اور اصلی وزیر اعلی تیجسوی پرساد یادو ہوں گے۔ لالو پرساد یادو کے کام کرنے کا طریقہ سبھی جانتے ہیں۔ آر سی پی سنگھ کے بہانے بہار میں جے ڈی یو کو کمزور کرنے کے الزامات پر سشیل مودی نے کہا کہ جے ڈی یو کو توڑنے کی کوشش کی گئی، یہ غلط الزام ہے۔ ہم نے آج تک کسی پارٹی کو نہیں توڑا۔

       

      یہ بھی پڑھئے: سال 2024 میں انتخابات کیلئے بہار کی سیاست کیامعنی رکھتی ہے؟ جانیے تفصیل


      سشیل مودی نے کہا کہ یہ جھوٹا پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے کہ آر سی پی سنگھ کو نتیش کمار کی رضامندی کے بغیر مرکز میں وزیر بنا دیا گیا ۔ یہ سفید جھوٹ ہے، امت شاہ نے نتیش کمار کو نام بتانے کیلئے کہا تھا، تب نتیش نے ہی آر سی پی سنگھ کا نام دیا تھا ۔ نتیش نے یہ بھی کہا کہ للن سنگھ تھوڑا سا ناراض ہوں گے، لیکن آر سی پی سنگھ کو بنا دیجئے ۔

      سشیل مودی نے کہا کہ بی جے پی نے جے ڈی یو کی ہر شکایت کو دور کرنے کی کوشش کی، لیکن اس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔ دھرمیندر پردھان دو دو مرتبہ پٹنہ آئے اور نتیش جی سے پوچھا کہ کوئی پریشانی تو نہیں ہے؟ سشیل مودی نے کہا کہ حکومت گرنے سے ایک دن پہلے ہماری پارٹی کے ایک بڑے لیڈر نے دہلی سے فون کرکے پوچھا کہ نتیش جی سب ٹھیک ہے نا؟ تو انہوں نے کہا : سب ٹھیک ہے۔ بعد میں اس لیڈر نے پوچھا کہ للن سنگھ کا بیان ٹی وی پر دیکھا تو نتیش جی نے انہیں جواب دیا کہ آپ کی پارٹی میں گری راج ہیں، اسی طرح للن سنگھ بھی ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: