உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    الیکشن لڑنے کی قیاس آرائی کے درمیان نتیش کمار کا بڑا اشارہ، کون ہوگا ان کا اگلا وارث؟

    الیکشن لڑنے کی قیاس آرائی کے درمیان نتیش کمار کا بڑا اشارہ، کون ہوگا ان کا اگلا وارث؟

    الیکشن لڑنے کی قیاس آرائی کے درمیان نتیش کمار کا بڑا اشارہ، کون ہوگا ان کا اگلا وارث؟

    Bihar News: کیا بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے اپنا جانشیں طے کرلیا ہے؟ کیا مرکز کی سیاست میں جانے کے بعد وہ اپنے جانشیں کو بہار کی کمان سونپ سکتے ہیں؟

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Bihar | Bihar Sharif | Patna
    • Share this:
      پٹنہ : کیا بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے اپنا جانشیں طے کرلیا ہے؟ کیا مرکز کی سیاست میں جانے کے بعد وہ اپنے جانشیں کو بہار کی کمان سونپ سکتے ہیں؟ اس بات کا اشارہ خود نتیش کمار نے اس وقت دیا جب وہ ریوینیو لینڈ ریفارمس ڈیپارٹمنٹ میں نئے ملازمین کو تقرری خط دینے کے بعد نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو کے ساتھ باہر نکل رہے تھے اور صحافیوں نے ان سے پھولپور کو لے کر سوال پوچھ لیا۔

       

      یہ بھی پڑھئے: پٹنہ ایئرپورٹ پر سی ایس آئی ایف نے جے ڈی یو ایم ایل سی کو روکا، بھاری کیش برآمد


      اس سوال پر نتیش کمار نے یہ تو واضح کردیا کہ وہ پھولپور سے الیکشن نہیں لڑیں گے، لیکن اس کے بعد جب انہوں نے اپنے ٹھیک پیچھے موجود نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اب انہیں آگے بڑھانا ہے ۔ میری اب کوئی خواہش نہیں رہی ۔ میری بس ایک ہی خواہش ہے کہ اپوزیشن کو متحد کیا جائے اور اسی کام میں لگا ہوں ۔ وزیر اعلی نتیش کمار کے اسی بیان کے بعد بہار کی سیاسی فضا میں قیاس آرائی کا بازار گرم ہوگیا ہے کہ کیا نتیش کمار مرکز کی سیاست میں جائیں گے تو اپنی جگہ تیجسوی یادو کو سونپ کر جائیں گے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: کرناٹک حجاب تنازع: جے ڈی ایس کے ریاستی صدر نے حجاب کا گھونگھٹ سے کیا موازنہ


      بہار کے سینئر صحافی ارون پانڈے کہتے ہیں کہ نتیش کمار کا تیجسوی یادو کو لے کر کیا گیا اشارہ یہ واضح کرتا ہے کہ آنے والے وقت میں نتیش کمار کے جانشیں تیجسوی یادو ہی ہونے والے ہیں، لیکن اس سے پہلے نتیش کمار، تیجسوی یادو کو ہر طرح سے سبھی سیاسی ہنر سے لے کر بہار کو چلانے تک کا گرو منتر سکھا دینا چاہیں گے، جس سے آنے والے وقت میں جب انہیں عہدہ سونپا جائے تو تیجسوی یادو کو لے کر کسی طرح کا سوال ان کے اتحاد میں کسی کو نہ رہے اور بہار کے عوام بھی نتیش کمار کے جانشیں کے طور پر ان کو قبول کرلیں ۔

      نتیش کمار کی یہ بھی کوشش ہوگی کہ ذات پات کی سیاست کیلئے مشہور بہار میں ان ووٹروں میں بھی کسی طرح کا کوئی تذبذب نہ رہے جو تیجسوی کے خلاف مشکلات پیدا کرسکتے ہوں، لیکن ارون پانڈے یہ بھی کہنا نہیں بھولتے ہیں کہ فی الحال لوک سبھا الیکشن تک نتیش کمار بہار کی گدی چھوڑنے والے نہیں ہے ۔ اس کے بعد شاید یہ ممکن ہو ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: