بہار میں پی ایف آئی کے کئی ٹھکانوں پر این آئی اے کا چھاپہ، دو افراد کو گرفتار کیا گیا
بہار میں پی ایف آئی کے کئی ٹھکانوں پر این آئی اے کا چھاپہ، دو افراد گرفتار ۔ فائل فوٹو ۔
Phulwari Sharif PFI Case : قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) نے اتوار کو بہار کے موتیہاری ضلع سے دو افراد کو مبینہ طور پر پاپولر فرنٹ آف انڈیا سے منسلک 'دہشت گردی کے مشتبہ ماڈیول' کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
نئی دہلی : قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) نے اتوار کو بہار کے موتیہاری ضلع سے دو افراد کو مبینہ طور پر پاپولر فرنٹ آف انڈیا سے منسلک 'دہشت گردی کے مشتبہ ماڈیول' کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ گرفتار افراد کی شناخت مشرقی چمپارن ضلع کے رہنے والے تنویر رضا عرف برکاتی اور محمد عابد عرف آرین کے طور پر ہوئی ہے ۔
این آئی اے نے ہفتہ 4 فروری کو مشرقی چمپارن ضلع میں آٹھ مقامات پر چھاپہ ماری کرتے ہوئے پی ایف آئی کیڈرس کے ذریعہ بنائی گئی مبینہ ٹارگٹ کلنگ کی سازش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں ٹارگٹ کلنگ کو انجام دینے کے لئے پہلے ہی ریکی کر چکے تھے۔ اس کے علاوہ اسلحہ اور گولہ بارود کا بھی انتظام کر کرچکے تھے۔ سی این این ۔ نیوز18 کو ذرائع نے بتایا یہ ہتھیار پی ایف آئی کے ہتھیار ٹرینر یعقوب عرف سلطان عرف عثمان کو سونپے جانے تھے، جو پی ایف آئی کیڈروں کیلئے ہتھیار ٹریننگ سیشن منعقد کررہے تھے تاکہ وہ اپنے 'مبینہ دشمنوں' کو نشانہ بناسکے۔
این آئی اے کے چھاپے اور گرفتاریاں پی ایف آئی اور اس کے لیڈروں نیز کیڈروں کی پرتشدد اور غیرقانونی سرگرمیوں میں شامل ہونے کے بعد میں کی گئیں ، جو اسی مقصد سے پٹنہ کے پھلواری شریف علاقہ میں جمع ہوئے تھے ۔ ذرائع نے کہا کہ ان گرفتاریوں کے ساتھ پی ایف آئی کے ایک مبینہ کلر ماڈیول کا پردہ فاش کرتے ہوئے ٹارگیٹ کلنگز کی سازش ناکام کی گئی ہے ۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے پی ایف آئی ماڈیول سے وابستہ معاملات میں چار افراد کو گرفتار کیا گیا تھا اور ان کے پاس سے پی ایف آئی سے وابستہ کئی قابل اعتراض تحریر اور دستاویز ضبط کرنے کا دعوی کیا گیا تھا ۔ وہیں چار فروری کو کی گئی تلاش کے دوران کئی ڈیجیٹل ڈیوائس ضبط کئے گئے ہیں ۔ ذرائع نے کہا کہ معاملہ میں آگے کی جانچ جاری ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔