உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    CM نتیش کمار کے قافلہ پر پٹنہ میں پتھراو سے مچی افراتفری، کچھ گاڑیوں کے شیٹے ٹوٹے

    CM نتیش کمار کے قافلہ پر پٹنہ میں پتھراو سے مچی افراتفری، کچھ گاڑیوں کے شیٹے ٹوٹے

    CM نتیش کمار کے قافلہ پر پٹنہ میں پتھراو سے مچی افراتفری، کچھ گاڑیوں کے شیٹے ٹوٹے

    Bihar News: بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے قافلہ پر پٹنہ میں پتھراو ہوا ہے ۔ وزیر اعلی کے قافلہ پر پتھراو کے واقعہ سے افراتفری مچ گئی ہے ۔ واقعہ میں سی ایم کارکیڈ کی کچھ گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں ۔ حالانکہ پتھراو کے وقت وزیرا علی نتیش کمار قافلے میں نہیں تھے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Bihar | Patna | Muzaffarpur | Phulwari Sharif
    • Share this:
      پٹنہ : بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے قافلہ پر پٹنہ میں پتھراو ہوا ہے ۔ وزیر اعلی کے قافلہ پر پتھراو کے واقعہ سے افراتفری مچ گئی ہے ۔ واقعہ میں سی ایم کارکیڈ کی کچھ گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں ۔ حالانکہ پتھراو کے وقت وزیرا علی نتیش کمار قافلے میں نہیں تھے ۔ افسران نے بتایا کہ اتوار کو پٹنہ ضلع کے گوری چک تھانہ علاقہ کے سوہگی گاوں میں وزیر اعلی کے قافلہ کی گاڑیوں پر کچھ نامعلوم لوگوں نے پتھراو کیا ۔ اس کارکیڈ میں صرف وزیر اعلی کی سیکورٹی کے اہلکار ہی موجود تھے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: بھاری بارش اور سیلاب سے 50 سے زیادہ افراد کی موت، جانئے پانچ اہم اپ ڈیٹس


      دراصل وزیر اعلی نتیش کمار پیر کو گیا کے دور پر جانے والے ہیں ۔ وہ وہاں سوکھے کی صورتحال پر میٹنگ کریں گے اور یہاں بنائے جارہے ایک ربر ڈیم کا معائنہ بھی کریں گے ۔ وزیر اعلی ہیلی کاپٹر سے گیا جائیں گے، لیکن ہیلی پیڈ سے دیگر جگہوں پر پہنچنے کیلئے ان کے کارکیڈ کو پٹنہ سے گیا بھیجا جارہا تھا ۔


      یہ بھی پڑھئے:  ییٹھ میں چھرا گھونپ کرکیا ملا؟ باغی ممبران اسمبلی سے آدتیہ ٹھاکرے کا سوال


      بتایا جارہا ہے کہ جس جگہ پتھراو کا یہ واقعہ پیش آیا ہے ، وہاں کا رہنے والا ایک نوجوان پچھلے کچھ دنوں سے غائب تھا۔ اتوار کو اس کی لاش ملنے کے بعد مقامی لوگ کافی غصے میں تھے اور انہوں نے پٹنہ ۔ گیا مین سڑک پر لاش کو رکھ کر اس کو جام کردیا ۔ اس دوران جب وزیر اعلی کی گاڑیوں کا قافلہ کٹواں سے گزرا تو مشتعل مقامی لوگوں نے اس پر پتھراو کردیا ۔

      پتھراو کی وجہ سے وزیرا علی کے قافلہ کی کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔ واقعہ میں کچھ لوگوں کو چوٹ بھی لگی ہے ۔ وزیر اعلی کارکیڈ پر پتھراو کی اطلاع ملتے ہی پولیس محکمہ میں کھلبلی مچ گئی ۔ اعلی افسران فورا جائے واقعہ کیلئے روانہ ہوگئے ہیں ۔ اس درمیان مقامی پولیس جائے واقع پر پہنچ گئی ہے اور غیرسماجی عناصر کی گرفتاری میں مصروف ہوگئی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: