ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

تیج پرتاب بولے تیجسوی میرے کلیجے کا ٹکڑا ہے،آر جے ڈی میں کچھ لوگ ہمیں لڑوانا چاہتے ہیں

آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کے بڑے بیٹے اور بہار کے سابق وزیر تیج پرتاب یادو نے آخر کار اپنی پارٹی کے لیڈران کے خلاف مورچہ کھول دیا۔

  • News18.com
  • Last Updated: Jun 09, 2018 07:55 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
تیج پرتاب بولے تیجسوی میرے کلیجے کا ٹکڑا ہے،آر جے ڈی میں کچھ لوگ ہمیں لڑوانا چاہتے ہیں
لالو پرساد یادو اپنے دونوں بیٹے تیج پرتاب اور تیجسوی یادو کے ساتھ:فائل فوٹو

آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کے بڑے بیٹے اور بہار کے سابق وزیر تیج پرتاب یادو نے آخر کار اپنی پارٹی کے لیڈران کے خلاف مورچہ کھول دیا۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ بھائی ۔بھائی کو لروانا چاہتے ہیں۔آر جے ڈی میں کچھ اینٹی سماجی عناصر آگئے ہیں۔میری بات کو پارٹی کے لیڈر نہیں سنتے ۔ہم آر جے ڈی کے کسی لیڈر کو کسی کام کیلئے فون کرتے ہیں تو کوئی ریسپانس نہیں دیا جاتا۔


حالانکہ چھوٹے بھائی سے من مٹاؤ کے سوال پر تیج پرتاب نے کہا کہ تیجسوی میرا کلیجے کا تکڑا ہے۔آر جے ڈی لیڈر نے کہا کہ تیجسوی ،میسا اور رابڑی دیوی اور میرا نام لیکر پارٹی کے لوگ غلط کام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں پارٹی کا احترام کرتا ہوں۔تیجسوی کو گدی دے کر میں دوارکا چلا جاؤں گا لیکن میں کہیں بھی جاؤوں سیاست کروں گا۔


غور طلب ہے کہ سنیچر کو آر جے ڈی سربرا لالو پرساد یادو کے بڑے بیٹے اور بہار کے سابق وزیر تیج پرتاب یادو نے  سیاست سے غفلت کا اشارہ دیا ہے۔انہوں نے ٹویٹ ک رکے کہا کہ میرا سوچنا ہے کہ میں ارجن کو ہستیناپور کی گدی پر بیٹھاؤں اور خود دوارکا چلا جاؤں۔اب کچھ  "چگلو"کو پریشانی ہے کہ کہیں میں کنگ میکر نہ کہلاؤں۔

First published: Jun 09, 2018 07:55 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading