உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Bihar News : اردو کے مسئلہ پر اردو کونسل ہند نے بلائی ہنگامی میٹنگ، جانئے کیا ہے پورا معاملہ

    Bihar News : اردو کے مسئلہ پر اردو کونسل ہند نے بلائی ہنگامی میٹنگ، جانئے کیا ہے پورا معاملہ

    Bihar News : اردو کے مسئلہ پر اردو کونسل ہند نے بلائی ہنگامی میٹنگ، جانئے کیا ہے پورا معاملہ

    اردو کونسل ہند نے اعلیٰ سطحی مشاورتی نشست منعقد کر فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ اردو کے مسئلہ کو وزیر اعلیٰ کے سامنے لے جائیں گے۔ کونسل نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    • Share this:
    پٹنہ : بہار کی موجودہ حکومت اردو کے معاملہ میں بالکل خاموش ہو گئی ہے۔ حکومت کے تقریبا سبھی اردو ادارے تحلیل ہیں ۔ وہیں مدرسہ اور اسکولوں میں ٹیچروں کی بحالی ایک دشوار کن مرحلہ ہو گیا ہے ۔ 12000 اردو ٹی ای ٹی کے امیدوار گزشتہ سات سالوں سے حکومت سے انصاف کے منتظر ہیں تو وہیں حکومت کا واحد سرکاری مدرسہ، مدرسہ اسلامیہ شمس الہدیٰ بند ہونے کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔ اردو کے ساتھ ہو رہی اس نا انصافی کو دیکھتے ہوئے محبان اردو نے حکومت پر سوال کھڑا کیا ہے۔

    اردو کونسل ہند نے اعلیٰ سطحی مشاورتی نشست منعقد کر فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ اردو کے مسئلہ کو وزیر اعلیٰ کے سامنے لے جائیں گے۔ کونسل نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ اردو کونسل ہند کی میٹنگ میں ریاست کے سرکردہ شخصیتوں نے شرکت کی ، جس میں کونسل کے صدر شمائل نبی، شفیع مشہدی، پروفیسر عبدالصمد، پروفیسر علیم اللہ حالی، مولانا انیس الرحمٰن قاسمی، آرجےڈی کے سینئر لیڈر تنویر حسن، ایم آئی ایم کے ایم ایل اے و ریاستی صدر اخترالایمان، مشتاق احمد نوری، سید شاہ مشہود احمد قادری، ڈاکٹر اعجاز احمد، کونسل کے ناظم اعلی اسلم جاوداں کے علاوہ صحافی اور سیاسی رہنماؤں نے اردو کے مسئلہ پر میٹنگ میں اپنی بات کہی۔

    مشترکہ طور پر اردو کے مسئلہ پر تحریک چلانے اور اسکولوں میں ٹیچروں کی بحالی کو یقینی بنانے کی بات کہی گئی ۔ محبان اردو نے کہا کہ اردو زبان کے سلسلے میں عوامی اور حکومتی سطح پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اردو اداروں کی تشکیل نہیں ہونا کہیں نہ کہیں حکومت کی اردو نوازی پر سوال کھڑا کرتا ہے۔

    وزیر اعلیٰ سے اپیل کی گئی کہ وہ اس مسئلہ کو فوری طور پر حل کریں۔ اسکولوں میں اردو کے یونٹ پر اردو ٹیچروں کو ہی بحال کیا جائے۔ اردو ٹی ای ٹی امیدواروں کے معاملہ کو فوری طور پر حل کیا جائے ۔ ساتھ ہی تاریخی ادارہ مدرسہ اسلامیہ شمس الہدیٰ کو بند ہونے سے بچایا جائے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: