نتیش کمار نے کی ممبران اسمبلی کی میٹنگ، پوچھا کیا شراب بندی ختم کردیں، جانئے کیا ملا جواب

نتیش کمار نے کی ممبران اسمبلی کی میٹنگ، پوچھا کیا شراب بندی ختم کردیں، جانئے کیا ملا جواب (File Photo-PTI)

نتیش کمار نے کی ممبران اسمبلی کی میٹنگ، پوچھا کیا شراب بندی ختم کردیں، جانئے کیا ملا جواب (File Photo-PTI)

Bihar Poisonous Liquor Case: چھپرہ میں پچھلے 48 گھنٹوں کے اندر زہریلی شراب نے افراتفری مچادی ہے ۔ زہریلی شراب پینے سے آفیشیل طور پر 30 لوگوں کی موت ہوگئی ہے جب کہ یہ تعداد 40 سے بھی زیادہ بتائی جارہی ہے ۔ اس وجہ سے اب اس واقعہ کی جانچ ایس آئی ٹی کرے گی ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Bihar | Patna | Chapra (Chhapra)
  • Share this:
    پٹنہ : زہریلی شراب پر مچے ہنگامہ کے درمیان بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے جمعرات شام کو جتنادل یو لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ کی ۔ اس میٹنگ میں انہوں نے ممبران اسمبلی سے پوچھا کہ کیا شراب بندی ختم کردیں ؟ اس پر سبھی ممبران اسمبلی نے ایک آواز میں کہا کہ کسی بھی قیمت پر شراب بندی ختم نہیں کرنی چاہئے ۔ غور طلب ہے کہ چھپرہ میں پچھلے 48 گھنٹوں کے اندر زہریلی شراب نے افراتفری مچادی ہے ۔ زہریلی شراب پینے سے آفیشیل طور پر 30 لوگوں کی موت ہوگئی ہے جب کہ یہ تعداد 40 سے بھی زیادہ بتائی جارہی ہے ۔ اس وجہ سے اب اس واقعہ کی جانچ ایس آئی ٹی کرے گی ۔

    اس کیلئے تین ڈی ایس پی اور 31 پولیس اہلکاروں کی ایک خصوصی ٹیم بنائی گئی ہے ۔ اس ٹیم کی قیادت ایس پی کریں گے ۔ واقعہ کے بارے میں ڈی ایم سارن راجیش مینا نے بتایا کہ صدر اسپتال چھپرہ میں 27 اور پٹنہ میں تین لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا جاچکا ہے ۔ ڈی ایم سارن نے بتایا کہ اس واقعہ میں ایس ڈی پی او مڈھورا سب ڈویزن اندرجیت بیٹھا کی لاپروائی سامنے آئی ہے ۔ ان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کے ساتھ ٹرانسفر کی سفارش کی گئی ہے جبکہ مشرک تھانہ انچارج رتیش کمار مشرا اور چوکیدار تیواری کو ڈیوٹی میں غفلت برتنے کے الزام میں معطل کردیا گیا ہے ۔

    یہ بھی پڑھئے: 26 سال پرانے گینگسٹر کیس میں مختار انصاری کو 10 سال کی سزا، فیصلہ سنتے ہی روپڑا مافیا ڈان


    یہ بھی پڑھئے: دہشت گردوں کی کشمیری پنڈتوں کو دھمکی، کہا: ٹرانزٹ کالونیوں کو بنا دیں گے قبرستان


    معلومات کے مطابق ایسوا پور اور مشرک تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے ۔ ایس آئی ٹی ٹیم کی قیادت اے ایس پی کم ایس ڈی پی او سون پور انجنی کمار کو سونپی گئی ہے۔ ایس آئی ٹی میں تین پولیس ڈی ایس پی اور 31 پولیس افسران کو شامل کیا گیا ہے ۔

    اس درمیان پولیس نے ضلع کے سبھی تھانوں میں ضبط اسپرٹ کی جانچ شروع کردی ہے ۔ خاص طور پر مشرک تھانہ میں ضبط کئے گئے اسپرٹ کے  نمونے کو جانچ کیلئے لیباریٹری میں بھیجا گیا ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: