یوپی کی راہ پر بہار! مطلوب مجرم کے گھر پر چلا بلڈوزر، ٹاپ 100 مجرموں کی لسٹ تیار

یوپی کی راہ پر بہار! مطلوب مجرم کے گھر پر چلا بلڈوزر

یوپی کی راہ پر بہار! مطلوب مجرم کے گھر پر چلا بلڈوزر

Bulldozer Action In Bihar: مطلوب منیش کشواہا ایک ایسا خطرناک مجرم ہے کہ اس نے 1 مارچ 2020 کو وشمبھر پور تھانہ علاقے کے تحت کھیم مٹیہنیا کے گمنیا موڑ پر نرنجن گاؤں کے ایک مچھلی تاجر کسان بند کو کاربائن سے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ منیش کشواہا کے ساتھ اس کا ساتھی بدنام زمانہ پپو کمار کشواہا اور چار دیگر مجرم بھی شامل تھے۔ منیش کشواہا واقعہ سے پہلے سے ہی مفرور ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Gopalganj, India
  • Share this:
    گوپال گنج: یوپی (Bulldozer Action UP) کی طرح بہار پولیس نے بھی بدنام زمانہ مجرموں کے خلاف بلڈوزر ایکشن (Buldozer Action In Bihar Like UP) شروع کر دیا ہے۔ دراصل گوپال گنج پولیس نے ضلع کو جرائم اور مجرموں سے پاک کرنے کے لیے ایک بڑی مہم شروع کی ہے۔ گوپال گنج انتظامیہ مفرور مجرموں کے گھر پر بلڈوزر چلا رہی ہے۔ تین دن پہلے شروع ہونے والی اس مہم کے ایک حصے کے طور پر پولیس نے وشمبھر پور تھانہ علاقہ کے نرنجنا گاؤں میں مطلوب منیش کشواہا کے گھر کو بلڈوزر سے منہدم کردیا۔

    گوپال گنج کے الگ الگ تھانوں میں مطلوب منیش کشواہا کے خلاف قتل، ڈکیتی، بھتہ خوری، بم دھماکے، پولیس پر حملہ، پولیس کے ساتھ انکاؤنٹر سمیت 26 مجرمانہ معاملے درج ہیں۔ منیش کشواہا پچھلے پانچ سالوں سے پولیس کی نظروں میں مفرور ہے۔ ایس پی سوارنا پربھات نے قرقی ہونے سے پہلے پولیس ٹیم کے ساتھ منیش کشواہا کے گھر پر چھاپہ مارا۔ ایس پی کے چھاپے کے بعد پولیس نے شام کو قرقی کی کارروائی شروع کی۔

    وہیں، منیش کشواہا کے شاگرد پپو کمار کشواہا جیل میں بند ہیں۔ منیش کی تلاش میں بہار کے علاوہ پولس نے یوپی سے متصل کشی نگر اور دیوریا میں چھاپے مارے ہیں۔ لیکن اس کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔ جس کے بعد ایس پی کے ساتھ صدر ایس ڈی پی او پرانجل، صدر انسپکٹر ہیرالال پرساد، وشمبھر پور تھانہ صدر امریندر ساہ، جادوپور تھانہ صدر وکرم کمار نے کافی پولیس فورس کے ساتھ کارروائی کی ہے۔

    سپریم کورٹ میں آج گیانواپی معاملے میں سماعت: ہائی کورٹ کے فیصلے کو مسلم فریق نے کیا ہے چیلنج، وارانسی عدالت میں 7 کیس طے ہونا ہے شیڈول

    وراٹ کوہلی کے ریکارڈ توڑ سنچری پر آیا انوشکا کا ردعمل، 5 الفاظ میں بیاں کیے جذبات

    کاربائن سے گولی مارکر کر دی تھی مچھلی تاجر کا قتل
    مطلوب منیش کشواہا ایک ایسا خطرناک مجرم ہے کہ اس نے 1 مارچ 2020 کو وشمبھر پور تھانہ علاقے کے تحت کھیم مٹیہنیا کے گمنیا موڑ پر نرنجن گاؤں کے ایک مچھلی تاجر کسان بند کو کاربائن سے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ منیش کشواہا کے ساتھ اس کا ساتھی بدنام زمانہ پپو کمار کشواہا اور چار دیگر مجرم بھی شامل تھے۔ منیش کشواہا واقعہ سے پہلے سے ہی مفرور ہے۔

    گوپال گنج پولیس نے تیار کی ہے 100 بدمعاشوں کی فہرست
    گوپال گنج پولس دفتر کے مطابق ایس پی سورنا پربھات کی ہدایت پر قتل، بھتہ خوری، ڈکیتی، غیر قانونی ہتھیار وغیرہ جیسی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث تقریباً 100 بدمعاشوں کی فہرست بنائی گئی ہے۔ پولیس کی متعدد ٹیمیں ان مجرموں کی غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی جائیدادوں کا سراغ لگا رہی ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ان تمام مفرور مجرموں کی جائیدادیں جو غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی ہیں مسمار کر دی جائیں گی۔ یہ کارروائی اگلے 30 دنوں میں مکمل ہو جائے گی۔
    Published by:sibghatullah
    First published: