Bihar Politics: وزیر اعلی نتیش کمار کے ساتھ آئے جیتن رام مانجھی، ہم نے بلا شرط دی حمایت، بتائی وجہ
Bihar Politics Update : منگل کی دوپہر کو جہاں جے ڈی یو نے خود کو این ڈی اے سے الگ کر لیا تو وہیں شام ہونے تک این ڈی اے کے ایک اور ساتھی اور سابق وزیر اعلی جیتن رام مانجھی کی پارٹی ایچ اے ایم نے بھی اس اتحاد کو چھوڑ دیا۔
Bihar Politics Update : منگل کی دوپہر کو جہاں جے ڈی یو نے خود کو این ڈی اے سے الگ کر لیا تو وہیں شام ہونے تک این ڈی اے کے ایک اور ساتھی اور سابق وزیر اعلی جیتن رام مانجھی کی پارٹی ایچ اے ایم نے بھی اس اتحاد کو چھوڑ دیا۔
پٹنہ : بہار میں اقتدار کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ سیاسی کھیل بھی جاری ہے۔ منگل کی دوپہر کو جہاں جے ڈی یو نے خود کو این ڈی اے سے الگ کر لیا تو وہیں شام ہونے تک این ڈی اے کے ایک اور ساتھی اور سابق وزیر اعلی جیتن رام مانجھی کی پارٹی ایچ اے ایم نے بھی اس اتحاد کو چھوڑ دیا۔ بہار کی سیاسی صورتحال پر پارٹی کی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ ہوئی، جس میں جیتن رام مانجھی نے نتیش کمار پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے ان کے ساتھ جانے کا فیصلہ کیا۔
پارٹی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نتیش کمار کی حکومت میں جیتن رام مانجھی کی پارٹی ہم غیر مشروط طور پر مہاگٹھ بندھن حکومت کی حمایت کرے گی۔ پارٹی کے چاروں ایم ایل ایز نے نتیش کمار کی قیادت میں اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ایچ اے ایم کی حمایت سے بہار میں مہاگٹھ بندھن کے ایم ایل ایز کی تعداد 164 ہو گئی ہے۔ بہار کی تازہ سیاسی صورتحال کی وجہ سے بی جے پی اب بہار قانون ساز اسمبلی میں 77 ایم ایل ایز کے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے گی ۔
اس سے پہلے منگل کو نتیش کمار نے گورنر کو اپنا استعفیٰ سونپ دیا ۔ این ڈی اے سے الگ ہونے کے بعد نتیش کمار نے مہا گٹھ بندھن کے ساتھ حکومت بنانے کا فیصلہ کیا اور اس فیصلے کے بعد وہ گورنر کو استعفیٰ دینے راج بھون پہنچ گئے۔ وزیر اعلی کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے ساتھ ہی نتیش کمار نے ایم ایل ایز کی حمایت کا خط بھی گورنر کو سونپا۔
بہار میں اقتدار کے نئے حساب کتاب کے مطابق جے ڈی یو، آر جے ڈی، کانگریس اور بائیں بازو کی جماعتیں مل کر حکومت بنائیں گی۔ جانکاری کے مطابق نتیش کمار 160 ایم ایل ایز (آر جے ڈی-79، جے ڈی یو-45، کانگریس-19، لیفٹ-16 اور آزاد-1) کی حمایت کا خط لے کر راج بھون پہنچے تھے ۔
اب سب کی نظریں اس پر ٹکی ہوئی ہیں کہ بہار میں نتیش کمار اور تیجسوی یادو کی نئی حکومت کب بنتی ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔