உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Bihar Politics : نتیش ۔ تیجسوی کو ابھی نہیں ملی سرکار بنانے کی دعوت، ممبران اسمبلی کو پٹنہ میں ہی رہنے کی ہدایت

    Bihar Politics : نتیش ۔ تیجسوی کو ابھی تک نہیں ملی سرکار بنانے کی دعوت، ممبران اسمبلی کو پٹنہ میں ہی رہنے کی ہدایت

    Bihar Politics : نتیش ۔ تیجسوی کو ابھی تک نہیں ملی سرکار بنانے کی دعوت، ممبران اسمبلی کو پٹنہ میں ہی رہنے کی ہدایت

    Bihar Politics : بہار میں نئی ​​حکومت کی اسکرپٹ تقریباً تیار ہوچکی ہے۔ نتیش کمار وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیں گے جبکہ تیجسوی یادو نائب وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیں گے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Bihar | Patna | Patna
    • Share this:
      پٹنہ : بہار میں نئی ​​حکومت کی اسکرپٹ تقریباً تیار ہوچکی ہے۔ نتیش کمار وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیں گے جبکہ تیجسوی یادو نائب وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیں گے۔ حالانکہ 164 ایم ایل ایز کی حمایت کے ساتھ مہاگٹھ بندھن کو ابھی تک گورنر کی طرف سے حکومت بنانے کا دعوت نامہ نہیں مل سکا ہے۔ منگل کو این ڈی اے سے علاحدگی کے بعد نتیش کمار نے 10 سرکلر روڈ پر واقع رابڑی دیوی کی رہائش گاہ پر مہاگٹھ بندھن کے ایم ایل ایز کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس دوران انہیں اتحاد کا لیڈر منتخب کیا گیا۔ اس کے بعد وہ تیجسوی یادو اور پارٹی کے قومی صدر للن سنگھ کے ساتھ راج بھون گئے، جہاں سبھی لیڈروں نے 164 ایم ایل ایز کے حمایتی خطوط دیتے ہوئے حکومت سازی کا دعویٰ پیش کیا۔

       

      یہ بھی پڑھئے: وزیر اعلی نتیش کمار کے ساتھ آئے جیتن رام مانجھی، ہم نے بلا شرط دی حمایت


      حالانکہ راج بھون میں گورنر سے ان سبھی لیڈروں کی ملاقات ہوئی، لیکن حکومت بنانے کے لئے راج بھون سے کوئی وقت نہیں دیا گیا ہے۔ اس کے بعد تیجسوی یادو اور نتیش کمار پٹنہ میں واقع  سمواد پہنچے ، جہاں دونوں لیڈروں نے سھی ایم ایل ایز سے خطاب کیا۔ جے ڈی یو اور مہا گٹھ بندھن میں شامل آر جے ڈی ، کانگریس اور لیفٹ پارٹیوں کے علاوہ جیتن رام مانجھی کی پارٹی ایچ اے ایم کے ایم ایل ایز سے کہا گیا ہے کہ جب تک گورنر سے حلف برداری کا وقت نہیں مل جاتا ہے اور نئی سرکار کی تشکیل نہیں ہوجاتی ہے، تب تک سبھی ممبران اسمبلی پٹنہ میں ہی رہیں گے ۔  تیجسوی اور نتیش کمار نے واضح طور پر کہا کہ سبھی 164 ایم ایل ایز اگلے چند دنوں تک پٹنہ چھوڑ کر باہر نہ جائیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے:  کیا نتیش کی جے ڈی یو اور بی جے پی کے درمیان مقابلہ ہوگا؟ جانیے تفصیلات


      نتیش کمار نے مہا گٹھ بندھن کی میٹنگ میں سبھی پارٹیوں کے ایم ایل ایز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، جس پر میں کھرا اتروں گا۔ نتیش کمار نے کہا کہ آپ کی حکومت آپ سبھی لوگوں کی عزت اور احترام کا پورا خیال رکھے گی ۔

      نتیش کمار کی قیادت میں بننے والی مہا گٹھ بندھن حکومت کو لے کر آر جے ڈی کارکنوں کا جوش قابل دید ہے ۔ پٹنہ میں راج بھون سے لے کر ایک اینے مارگ اور 10 سرکلر روڈ تک کا علاقہ مہا گٹھ بندھن کے لیڈروں سے بھرا پڑا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: