ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

لاک ڈاون : بہار میں محکمہ تعلیم کے اس فیصلہ سے پرائیویٹ اسکولوں کے تقریبا 5 لاکھ لوگ ہوئے متاثر

پرائیویٹ اسکول اینڈ چلڈرین ویلفیئر ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر حکومت اس فیصلہ کو واپس نہیں لیتی ہے ، تو نجی اسکولوں کے لئے حکومت خاص مرعات کا اعلان کرے ۔

  • Share this:
لاک ڈاون : بہار میں محکمہ تعلیم کے اس فیصلہ سے پرائیویٹ اسکولوں کے تقریبا 5 لاکھ لوگ ہوئے متاثر
لاک ڈاون : بہار میں محکمہ تعلیم کے اس فیصلہ سے پرائیویٹ اسکولوں کے تقریبا 5 لاکھ لوگ ہوئے متاثر

بہار کے محکمہ تعلیم نے نجی اسکولوں کے ماہانہ اور ٹرانسپورٹیشن فیس پر روک لگا دی ہے ۔ فی الحال مارچ اور اپریل کی فیس پر روک لگائی گئی ہے ۔ محکمہ نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی اسکول کے بارے میں فیس لینے کی شکایت ملے گی تو ایسے اسکولوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔ حالانکہ جن اسکولوں میں آن لائن کلاسیز چل رہی ہیں ، ان اسکولوں کو ماہانہ فیس لینے کی اجازت دی گئی ہے ، لیکن وہ اسکول بھی ٹرانسپورٹیشن فیس نہیں لے سکیں گے ۔ نجی اسکولوں کے تعلق سے محکمہ تعلیم کے فیصلہ کو پرائیویٹ اسکول اینڈ چلڈرین ویلفیئر ایسوسی ایشن نے آڑے ہاتھو لیا ہے ۔


پرائیویٹ اسکول اینڈ چلڈرین ویلفیئر ایسوسی ایشن نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو خط لکھ کر محکمہ تعلیم کے فیصلہ کو رد کرنے کی اپیل کی ہے ۔ ایسوسی ایشن کے مطابق محکمہ کا یہ فیصلہ نجی اسکولوں کے خلاف ہے ۔ ایسوسی ایشن کے قومی صدر شمائل احمد نے کہا کہ صوبہ کے 25 ہزار نجی اسکولوں سے تقریبا پانچ لاکھ لوگ جڑے ہیں ۔ مارچ اور اپریل کے اسکول اور ٹرانسپورٹیشن فیس پر روک لگائے جانے کا اثر پانچ لاکھ لوگوں پر ہوگا ۔ شمائل احمد نے یہ بھی کہا کہ ریاست میں زیادہ تر نجی اسکول ایسے ہیں ، جو کرایہ کے مکان میں چلتے ہیں ۔ محکمہ تعلیم کا فیصلہ اخلاقی طور سے ٹھیک نہیں ہے ۔ محکمہ نے بغیر سوچے سمجھے نجی اسکولوں کو اس فیصلہ سے مرنے پر مجبور کیا ہے ۔


پرائیویٹ اسکول اینڈ چلڈرین ویلفیئر ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر حکومت اس فیصلہ کو واپس نہیں لیتی ہے ، تو نجی اسکولوں کے لئے حکومت خاص مرعات کا اعلان کرے ۔ ایسوسی ایشن نے مانگ کی ہے کہ کرایہ کے مکان میں چل رہے اسکولوں کا کرایہ ، بجلی بل ، اسکول کی گاڑیوں کا ٹیکس ، اسکول کے ملازمین اور ان کے گھر والوں کے لئے راشن کا انتظام کیا جائے ۔ پرائیویٹ اسکول اینڈ چلڈرین ویلفیئر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ نجی اسکولوں کو سماج اپنا مدد گار سمجھے ، دشمن نہیں ۔

First published: Apr 17, 2020 09:03 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading