உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بہار ریاستی حج کمیٹی کی اپیل، حج کے خواہش مند افراد جلد سے جلد بنائے اپنا پاسپورٹ

    حج کمیٹی

    حج کمیٹی

    حج کمیٹی کے چیرمین الیاس حسین عرف سونو بابو نے حج کے خواہش مند افراد سے پہلی فرصت میں پاسپورٹ بنوانے کی اپیل کی ہے۔ الیاس حسین نے یہ بھی کہا کی حج کمیٹی پاسپورٹ بنوانے کے سلسلے میں لوگوں کا تعاون کر رہی ہے۔

    • Share this:
    بہار ریاستی حج کمیٹی، حج کے معاملہ پر پوری طرح سے الرٹ ہو گیا ہے۔ حج کمیٹی کے چیرمین الیاس حسین عرف سونو بابو نے حج کے خواہش مند افراد سے پہلی فرصت میں پاسپورٹ بنوانے کی اپیل کی ہے۔ الیاس حسین نے یہ بھی کہا کی حج کمیٹی پاسپورٹ بنوانے کے سلسلے میں لوگوں کا تعاون کر رہی ہے۔ حج کے خواہش مند افراد کو حج کمیٹی سے رابطہ کرنا چاہئے تاکہ انکا پاسپورٹ جلد سے جلد بن سکے۔ وہیں اس تعلق سے حج کمیٹی پاسپورٹ آفس کے ذمہ داروں سے ملاقات کرے گی۔ چیرمین کا کہنا ہیکہ حج پر جانے والے لوگوں کے لئے پاسپورٹ آفس میں الگ سے کاؤنٹر بنایا جائے گا۔

    اس کے ساتھ ہی حج کمیٹی پورے بہار میں بیداری مہم چلا رہی ہے۔ کمیٹی کا کہنا ہیکہ دو سال بعد حج شروع ہوا ہے اسلئے انکا نشانہ پانچ ہزار لوگوں کو حج پر بھیجنا ہے۔ اس تعلق سے مختلف ضلعوں میں حج کمیٹی کی جانب سے پروگرام کیا جا رہا ہے۔ مساجد کے آئمہ حضرات سے بھی مدد لی جارہی ہے۔ حج کمیٹی کے مطابق امید ہیکہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو حج کے لئے آمادہ کرنے میں حج کمیٹی کامیاب ہو سکے۔



    واضح رہیکہ ایک نومبر سے حج کا فارم بھرا جا رہا ہے اور حج فارم بھرنے کی آخری تاریخ 31 جنوری ہے۔ غورطلب ہیکہ حج کمیٹی نے بہار کے سیمانچل کے علاقوں میں خاص طور سے کام کر رہا ہے۔ حج کمیٹی کے چیرمین نے کہا کی زیادہ تر ہمارے حاجی سیمانچل سے جاتے ہیں۔

    ہی وجہ ہیکہ حج کمیٹی سیمانچل کے چار ضلع، کشن گنج، پورنیہ، ارریہ اور کٹیہار پر خاص ترجیح دے رہا ہے۔ حج کمیٹی کا کہنا ہیکہ سیمانچل سے ماضی کی طرح اس بار بھی زیادہ سے زیادہ عازمین حج بیت اللہ روانہ ہونگے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: