ہوم » نیوز » No Category

بہاراردو اکادمی نے اردوزبان وادب کی خدمات انجام دینے والوں کواعزاز سے نوازا

پروگرام کاعنوان تھا ’اکادمی آپ تک ‘۔ پروگرام میں اردو زبان وادب کی گراں قدرخدمات انجام دینے والے مظفرپورضلع کے تین معمرافراد کوایوارڈ سے نوازاگیا۔

  • ETV
  • Last Updated: Jul 20, 2016 11:54 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بہاراردو اکادمی نے اردوزبان وادب کی خدمات انجام دینے والوں کواعزاز سے نوازا
پروگرام کاعنوان تھا ’اکادمی آپ تک ‘۔ پروگرام میں اردو زبان وادب کی گراں قدرخدمات انجام دینے والے مظفرپورضلع کے تین معمرافراد کوایوارڈ سے نوازاگیا۔

مظفرپور۔ بہارکے شہرمظفرپورمیں  بہاراردواکادمی کا ایک اہم پروگرام منعقد ہوا۔ پروگرام کاعنوان تھا ’اکادمی آپ تک ‘۔  پروگرام میں اردو زبان وادب کی گراں قدرخدمات انجام دینے والے مظفرپورضلع کے تین معمرافراد کوایوارڈ سے نوازاگیا۔ اکادمی کی تقریب کااختتام مشاعرے کے ساتھ ہوا۔


بہار اردو اکادمی نے اردوزبان وادب کی بے لوث خدمت کرنے والے بہار کے گمنام ادبا، شعرا اور دانشوران کواعزازات سے نوازنے کا انوکھا سلسلہ شروع کیا ہے۔ اکادمی کے عہدیداران خود اردو خدمت گاروں کے اضلاع پہنچ کر انکے لیے اعزازی تقاریب منعقد کرا رہے ہیں تاکہ اردوادب کی بے لوث خدمت کرنے والے ان افراد کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی ہو سکے۔


اکادمی نے مظفرپورضلع کے جن تین افراد کوایوارڈ سے نوازا، ان میں دوافراد پروفیسرنجم الھدیٰ اور پروفیسر نازقادری اردو کے جبکہ خورشید سمیع مظفرپورانجینئرنگ کالج میں کیمسٹری کے پروفیسر رہے ہیں ۔ تقسیم ایوارڈ تقریب میں پروفیسرنازقادری طبیعت علیل ہونے کے سبب شرکت نہ کرسکے۔ اکادمی کے سکریٹری مشتاق احمد نوری کے مطابق ایوارڈ کے لیے اردوخدمت گاروں کے انتخاب میں اکادمی نے سروس سے سبکدوش ہونے کے بعد بھی اردوزبان وادب کی بے لوث خدمت جاری رکھنے والوں کوترجیح دی ہے۔ ایوارڈ حاصل کرنے والے معمردانشوروں نے اکادمی کا شکریہ ادا کیا۔


bihar2

بہاراردواکادمی کی اعزازی تقریب کے آخرمیں مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا۔ مشاعرہ میں دوغیرمسلم شاعرہ نے بھی خوبصورت اردواشعارپیش کیے۔ اردوکی خدمت کرنے والے افراد کے گھر پہنچ کران کے اپنوں کے بیچ انہیں اعزاز سے نوازنے کا بہاراردواکادمی کے طریقہ کار کو کافی سراہا جا رہا ہے۔
First published: Jul 20, 2016 11:52 AM IST