உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بہار اردو اکیڈمی کو آئندہ سال سے ملے گا 2.50 کروڑ روپیہ سالانہ

    آئندہ مالی سال سے بہار اردو اکیڈمی کے گرانٹ میں اضافہ ہوجائےگا۔ اکیڈمی کیلئے ڈھائی کروڑ روپیہ مختص کیا جائے گا۔ اس طرح سے بار بار پیسہ کے لئے اپیل کرنے اور حکومت سے گرانٹ کی رقم مانگنے کی جدوجہد سے اکیڈمی کو نجات مل جائےگی۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:
      پٹنہ : آئندہ مالی سال سے بہار اردو اکیڈمی کے گرانٹ میں اضافہ ہوجائےگا۔ اکیڈمی کیلئے ڈھائی کروڑ روپیہ مختص کیا جائے گا۔ اس طرح سے بار بار پیسہ کے لئے اپیل کرنے اور حکومت سے گرانٹ کی رقم مانگنے کی جدوجہد سے اکیڈمی کو نجات مل جائےگی۔ اس بات کی اطلاع بہار اردو اکیڈمی کے سکریٹری مشتاق احمد نوری نے دی۔
      انہوں نے کہا کہ اب تک بہار اردو اکیڈمی کو حکومت کی جانب سے گرانٹ کے شکل میں محض 40 لاکھ روپیہ ملتا تھا۔ اکیڈمی کی اپیل پر حکومت ترقیاتی کاموں کے لئے الگ سے رقم جاری کرتی تھی ، لیکن آئندہ مالی سال سے اکیڈمی کی یہ مشکل آسان ہوجائے گی اور حکومت بجٹ میں ڈھائی کروڑ روپیہ اکیڈمی کے نام سے مختص کرے گی۔ حکومت کے اس پہل سے اکیڈمی کو باربار پیسہ مانگنا نہیں پڑے گا اور ہر سال اکیڈمی کو ڈھائی کروڑ روپیہ مل جائے گا۔
      سکریٹری کے مطابق ان کی اکیڈمی کو 90 لاکھ روپے تنخواہوں کی مد میں ملے گا اور1.60 کروڑ روپے ترقیاتی کاموں کے لئے۔ پیسہ ملنے سے اکیڈمی اردو کے فروغ کے سلسلے میں پہلے سے زیادہ بہتر طریقہ سے نہ صرف کام کر سکے گی بلکہ اردو کے عملی نفاذ کا راستہ بھی ہموار ہوجائے گا۔
      اکیڈمی نے ریاست میں قائم اردو لائبریریوں کی بھی مدد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس کام میں بھی اب تیزی لائی جائے گی۔ اکیڈمی انتظامیہ کے مطابق اردو لائبریری کے فروغ کے ساتھ ہی طلبہ کو اردو سکھانے کا بھی کام لائبریری میں کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں اکیڈمی دیہی علاقوں میں اردو کے فروغ کے لئے بیداری مہم چلائےگی۔
      First published: