உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بہار اردو اکادمی نے بہار کی لائبریریوں کو 6 لاکھ 50 ہزار معاونت کا اعلان کیا

    پٹنہ۔  بہار اردو اکادمی نے ریاست کی 20 لائبریریوں کے لئے چھ لاکھ 50 ہزار روپے کی اعانت اور کتابیں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پٹنہ۔ بہار اردو اکادمی نے ریاست کی 20 لائبریریوں کے لئے چھ لاکھ 50 ہزار روپے کی اعانت اور کتابیں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پٹنہ۔ بہار اردو اکادمی نے ریاست کی 20 لائبریریوں کے لئے چھ لاکھ 50 ہزار روپے کی اعانت اور کتابیں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      پٹنہ۔  بہار اردو اکادمی نے ریاست کی 20 لائبریریوں کے لئے چھ لاکھ 50 ہزار روپے کی اعانت اور کتابیں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔  اس سلسلے میں ایک اشتہار جاری کرکے سبھی لائبریریوں سے مقررہ تاریخ تک اکادمی کے فارم میں درخواست دینے کا اعلان اردو اخباروں میں کیا گیا تھا ۔ اکادمی کی جانب سےان لائبریریوں کو کتابیں دینے کا بھی فیصلہ کیا گیاہے ۔ ساتھ ہی ان سبھی لائبریریوں کے نام ’’زبان وادب‘‘ بھی جاری کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔


      اردو اکادمی کے سکریٹری مشتاق احمد نوری کے مطابق وزیر اقلیتی فلاح وکارگذار چیئرمین بہار اردو اکادمی ڈاکٹر عبدالغور نے لائبریریوں کے سلسلے میں کافی دلچسپی دکھائی ہے ۔ ان کی ہدایت کی روشنی میں ان سبھی لائبریریوں کو جنہوں نے درخواست دی تھی، بہار اردو اکادمی سے الحاق کیا گیا اور انہیں گرانٹ کی رقم دیتے ہوئے کچھ ضروری ہدایتیں بھی دی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ کارگذار صدر کی ہدایت کی روشنی میں سبھی لائبریریوں کو یہ ہدایت دی گئی کہ وہ صبح یا شام کے اوقات میں اپنی لائبریری میں غریب ونادار بچوں کی اردو تعلیم کا نظم کریں اور اکادمی کی جانب سے جو رقم مہیا کی گئی ہے اس میں سے پانچ سو سے ہزار روپئے کے درمیان اردو پڑھانے والے ٹیچر کو اعزازیہ بھی دیں۔ ساتھ ہی ہر ایک لائبریری میں اردو کا ایک اخبار منگوانا بھی لازمی قرار دیا گیا۔


      یہ ہدایت بھی دی گئی ہے کہ جو رقم دی جارہی ہے وہ لائبریری کا کرایہ اور لائبریرین کی تنخواہ کے لئے نہیں ہے۔ یہ رقم دیگر ادبی سرگرمیوں کے تعلق سے سیمینار یا مشاعرہ یا پھر لائبریری کے لئے ضروری فرنیچر یا کتابیں خریدنے پر خرچ کی جا سکتی ہےجس کی جانکاری اردو اکادمی کو ضرور دی جائے۔ ساتھ ہی گرانٹ کی رقم لائبریری کے جس مد میں بھی خرچ کی جائے اس کے واچر کی فوٹو کاپی اور سرگرمیوں کی تفصیل اکادمی کو فراہم کرانا ضروری ہوگا۔


      وزیر موصوف ڈاکٹر عبدالغفور کی خاص توجہ بہار میں اردو لائبریری کا جال بچھانے کی طرف ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دیہات اور شہر میں جو لوگ بھی لائبریری کے نام زمین رجسٹری کردیں گے وہاں پر وزیر موصوف اپنی توجہ سے لوکل ایم ایل اے سے فنڈ حاصل کرکے لائبریری کی عمارت تعمیر کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے اردو کے محبان سے گذارش کی کہ وہ اردو لائبریری کے لئے زمین رجسٹری کریں تاکہ عمارت بنانے کی کارروائی جلد سے جلد کی جائے۔

      First published: