ہوم » نیوز » No Category

مظفرپور میں کمبل شاہؒ کا 113 واں عرس مبارک، آستانے پرعقیدت مندوں کی بھیڑ

مظفرپور۔ بہارکا مظفرپور بھی اولیا اورصوفیا کی سرزمین ہے۔ مظفرپورشہرمیں واقع کمبل شاہ رحمۃ اللہ علیہ کامزارملک گیرشہرت کاحامل ہے۔

  • ETV
  • Last Updated: Jul 19, 2016 09:04 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مظفرپور میں کمبل شاہؒ کا 113 واں عرس مبارک، آستانے پرعقیدت مندوں کی بھیڑ
مظفرپور۔ بہارکا مظفرپور بھی اولیا اورصوفیا کی سرزمین ہے۔ مظفرپورشہرمیں واقع کمبل شاہ رحمۃ اللہ علیہ کامزارملک گیرشہرت کاحامل ہے۔

مظفرپور۔ بہارکا مظفرپور بھی اولیا اورصوفیا کی سرزمین ہے۔ مظفرپورشہرمیں واقع کمبل شاہ رحمۃ اللہ علیہ کامزارملک گیرشہرت کاحامل ہے۔ ان دنوں کمبل شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے مزارپر 113 واں عرس مبارک جاری ہے۔ کمبل شاہؒ چشتیہ سلسلہ سے منسلک تھے اورحضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ کے پچیسویں خلیفہ تھے۔ یہی وجہ ہے کہ چشتیہ سلسلے سے عقیدت رکھنے والے افراد ملک بھرمیں جہاں کہیں بھی آباد ہیں، کمبل شا ہؒ کے آستانہ سے رجوع کرنا باعث فیض وبرکت تصورکرتے ہیں۔


بہارکے مظفرپورشہرمیں ان دنوں کمبل شا ہؒ کے 113ویں عرس مبارک کی دھوم ہے۔ ملک کے گوشے گوشے سے عقیدت مند کمبل شا ہؒ  کے آستانہ پرحاضری دینے آرہے ہیں ۔ تیرہ سے بیس جولائی تک جاری رہنے والے اس آٹھ روزہ عرس مبارک کے موقع پربلا  لحاظ مذہب وملت عقیدت مند  مزار پرعقیدت کی چادراورپھول کانذرانہ پیش کررہے ہیں۔ کہتے ہیں کہ کمبل شا ہؒ نے اپنے پیروکاروں کوانسانی اخوت وبھائی چارہ کاجودرس دیا اسکا مظہرآج بھی مظفرپورشہرمیں دیکھنے کوملتا ہے۔ ان کے آستانہ کے خادم اعلیٰ کہتے ہیں کہ ان کے مظفرپورشہرتشریف لانے کے بعد سے اب تک شہرمیں کوئی فرقہ وارانہ فساد نہیں ہوا۔

First published: Jul 19, 2016 09:04 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading